اسلام آباد (پاک ترک نیوز )سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کیس میں درخواست گزار عظمیٰ خان نے اضافی دستاویزات جمع کرا دی ہیں۔
اضافی دستاویزات متفرق درخواست کی صورت میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئیں، جن میں مختلف عدالتی احکامات اور بانی پی ٹی آئی سے متعلق اہم تفصیلات شامل ہیں۔
دستاویزات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں، جبکہ مریم نواز کی نوازشریف سے ملاقات کے لیے جاری کیے گئے عدالتی احکامات کی تفصیلات بھی درخواست کا حصہ ہیں۔
اضافی دستاویزات میں سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔
درخواست کے ساتھ سابق انٹرنیشنل کرکٹرز کے عمران خان کی صحت اور حالات سے متعلق تشویش پر مبنی خطوط بھی جمع کرائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ برطانوی پارلیمنٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق ہونے والی کارروائی کی تفصیلات بھی دستاویزات میں شامل ہیں۔
ٹرائل کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو ان تک رسائی دینے سے متعلق جاری احکامات بھی اضافی دستاویزات کا حصہ بنائے گئے ہیں۔












