منگل , 25 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

تربیلا ففتھ ایکسٹینشن منصوبے کی لاگت میں 282 فیصد اضافہ، 316 ارب روپے منظور

1 دن پہلے
A A
تربیلا ففتھ ایکسٹینشن منصوبے کی لاگت میں 282 فیصد اضافہ، 316 ارب روپے منظور
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) حکومت نے ایک کھرب 15 ارب روپے مالیت کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، جن میں لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبہ اور تربیلا ففتھ ایکسٹینشن پراجیکٹ بھی شامل ہیں۔

ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل، یعنی ایکنک نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں ان منصوبوں کی منظوری دی۔ منظور کیے گئے منصوبوں میں تاخیر اور قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو پورا کرنے کے لیے مجموعی طور پر 320 ارب روپے کے اضافی اخراجات بھی شامل ہیں۔

ایکنک نے 407 ارب روپے کے لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبے کی منظوری دی۔ منصوبے کے پہلے پیکیج میں لاہور رنگ روڈ سے راجہ جنگ انٹرچینج تک 18.5 کلومیٹر سڑک شامل ہے، جس پر 49 ارب روپے لاگت آئے گی۔

حکومت نے وزیراعظم کی رواں برس مارچ کی ہدایت کے مطابق منصوبے کی اصل 295 کلومیٹر الائنمنٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باقی حصوں کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قابل عمل حصوں کی فنانسنگ کے امکانات تلاش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب تربیلا ففتھ ایکسٹینشن منصوبے کی لاگت میں حیران کن اضافہ کرتے ہوئے اسے 82 ارب روپے سے بڑھا کر 316 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ یوں منصوبے کی لاگت میں 282 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

منصوبے میں لاگت بڑھنے کے ساتھ انتظامی معاملات پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے منصوبے کے انتظام، شفافیت اور نگرانی کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تربیلا ففتھ ایکسٹینشن منصوبے کے ڈاؤن اسٹریم کوفرڈیم کے انہدام کی تحقیقات میں سامنے آیا کہ یہ واقعہ سیلاب کے باعث نہیں بلکہ ڈیزائن میں تبدیلی، ناکافی نگرانی اور انتظامی اقدامات میں تاخیر کے باعث پیش آیا، جس سے منصوبے میں تاخیر اور مالی نقصان ہوا۔

وزارت خزانہ نے بھی منصوبے کی لاگت میں 282 فیصد اضافے پر وضاحت طلب کی تھی اور چونکہ منصوبہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی مالی معاونت سے جاری ہے، اس لیے واپڈا سے قرضوں کی واپسی کا طریقہ کار بھی طلب کیا گیا تھا۔ تاہم ایکنک نے منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی۔

ایکنک نے خوازہ خیلہ، بشام ایکسپریس وے کی 48 کلومیٹر سڑک کو 116.6 ارب روپے کی نظرثانی شدہ لاگت سے منظور کیا، جو اصل تخمینے سے 47 فیصد زیادہ ہے۔

گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سے ملانے والے بین الصوبائی رابطہ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، جس کی لاگت 29 ارب روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح میرپور، اسلام گڑھ روڈ پر رتھوا ہریام پل کی لاگت 1.4 ارب روپے سے بڑھا کر 10.8 ارب روپے کر دی گئی۔
لاہور میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے 56.6 ارب روپے، جبکہ جنوبی پنجاب کے 10 اضلاع میں غربت کے خاتمے کے منصوبے کے لیے 29.7 ارب روپے منظور کیے گئے۔ اس منصوبے کی لاگت میں بھی 6.8 ارب روپے کا اضافہ شامل ہے۔

ایکنک نے 10.6 ارب روپے کے فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام کی بھی منظوری دی، جس کے تحت مجموعی طور پر 816 اسکالرشپس دی جائیں گی، جن میں 550 ایم ایس اور 141 پی ایچ ڈی اسکالرشپس شامل ہیں۔

سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ میں مزارانی ڈیم کے لیے 16.1 ارب روپے، جبکہ بلوچستان کے وندر ڈیم کے لیے 21.6 ارب روپے منظور کیے گئے۔ واشک کے مشکیل ڈیم کے لیے بھی 41 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

بجلی کے شعبے میں بھی متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لیے 24 ارب روپے، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لیے 19 ارب روپے اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لیے 30.2 ارب روپے کے منصوبے منظور کیے گئے۔

پنجاب میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے کو جدید بنانے کے لیے 28 ارب روپے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، جس کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے لیے بہتر مہارتیں فراہم کرنا ہے۔

موضوعات : govtTarbela
ShareSend

متعلقہ خبریں

تحفظات دور نہ ہوئے تو ن لیگ سے تعاون نہیں کریں گے، بلاول بھٹو
اہم ترین 3

تحفظات دور نہ ہوئے تو ن لیگ سے تعاون نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

19 اگست , 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار
پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

15 اگست , 2026
پنجاب میں عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف
تازہ ترین

پنجاب میں عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف

9 اگست , 2026
سندھ میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع
پاکستان

سندھ میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع

30 جولائی , 2026
چیئرمین نیپرا کی کتنی تنخواہ ہے؟
پاکستان

چیئرمین نیپرا کی کتنی تنخواہ ہے؟

28 جولائی , 2026
وفاقی حکومت کا ممبر اوگرا تعینات کرنے کا فیصلہ
پاکستان

وفاقی حکومت کا ممبر اوگرا تعینات کرنے کا فیصلہ

20 جولائی , 2026
اگلی خبر
آزاد کشمیر کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا

آزاد کشمیر کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا

یہ بھی پڑھیں

ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا

ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا

25 اگست , 2026
بابر اعظم کی دھواں دار واپسی؟ لارڈز میں بھرپور پریکٹس

بابر اعظم کی دھواں دار واپسی؟ لارڈز میں بھرپور پریکٹس

25 اگست , 2026
10روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

10روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

25 اگست , 2026
جی ایچ کیو حملہ کیس،عمرایوب،مراد سعید سمیت 47اشتہاری ملزموں کو 10،10سال قید کی سزا

جی ایچ کیو حملہ کیس،عمرایوب،مراد سعید سمیت 47اشتہاری ملزموں کو 10،10سال قید کی سزا

25 اگست , 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور

حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور

25 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔