جمعہ , 9 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

تحفظات دور نہ ہوئے تو ن لیگ سے تعاون نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

2 مہینے پہلے
A A
تحفظات دور نہ ہوئے تو ن لیگ سے تعاون نہیں کریں گے، بلاول بھٹو
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت اور مسلم لیگ ن پر واضح کردیا کہ پیپلزپارٹی کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو حکومتی اتحاد کے ساتھ تعاون جاری رکھنا مشکل ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو نشانہ بنایا گیا، اگر مسلم لیگ ن کو ایسا متنازع انتخاب ہی درکار تھا تو انہیں مبارک ہو۔ حکومت کی جانب سے رابطہ کیا گیا تو بات چیت ضرور ہوگی، تاہم انصاف ملنے تک تعاون نہیں کیا جاسکتا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات حقِ ملکیت اور حقِ حکمرانی کے منشور پر لڑے۔ اتحادی جماعت کے کارکنوں کی لاشیں اٹھانی پڑیں اور دوسری طرف حکومتی بینچوں پر بیٹھنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر جیسے حساس خطے میں انتخابی عمل پر سوالات اٹھنا افسوسناک ہے۔ پیپلزپارٹی نے پہلے ہی سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا، مظفرآباد میں امیدوار پر حملہ بھی ہوا، اس کے باوجود ہمارے اعتراضات پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دی گئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق پیپلزپارٹی یا پارلیمانی کمیٹی سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش نہیں کی۔ اگر تحفظات کا ازالہ نہیں کیا جاتا تو پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ تعاون کے حق میں نہیں، البتہ قومی نوعیت کے معاملات پر تعاون کیا جاسکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ متنازع مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کشمیر کے مسائل مؤثر انداز میں حل نہیں کرسکتی، مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ وہاں عوامی مینڈیٹ رکھنے والی حکومت قائم ہو۔

نئے صوبوں کے معاملے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی رائے کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ کسی اسمبلی کی جانب سے مخالفت نہ ہو تو اعتراض کیسے کیا جاسکتا ہے؟ عوام نئے صوبوں کے حق میں جو فیصلہ کریں گے، پیپلزپارٹی اس کا ساتھ دے گی، تاہم زبردستی کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کا کوئی مخصوص نکتہ ابھی سامنے نہیں آیا، جب کوئی تجویز سامنے آئے گی تو اس پر غور کیا جائے گا۔ جن معاملات پر اتفاق رائے موجود ہو، انہیں اتفاق رائے سے آگے بڑھانا چاہیے، جبکہ اختلافی امور پر سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں عمران خان کا علاج ہو اور وہ صحت یاب ہوں۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ ہوا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر معاملات حل کریں۔ ان کے مطابق اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمان کو عزت دی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنا چاہیے کیونکہ قائمہ کمیٹیوں کو فعال کیے بغیر پارلیمان کو مؤثر نہیں بنایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا پارلیمانی کمیٹیوں میں کردار انتہائی اہم ہے۔ انتخابی عمل میں بہتری کے لیے اپوزیشن جماعتیں کردار ادا کریں اور اگر انتخابی نظام میں اصلاحات مطلوب ہیں تو سیاسی جماعتوں کو مل کر اس پر کام کرنا چاہیے

موضوعات : BILAWAL BHUTOgovtwarn
ShareSend

متعلقہ خبریں

حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے
اہم ترین 2

حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

7 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت
اہم ترین 2

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

6 اکتوبر , 2026
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ، 13 گھنٹے بعد بھی ڈیڈلاک برقرار
اہم ترین

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ، 13 گھنٹے بعد بھی ڈیڈلاک برقرار

4 اکتوبر , 2026
ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر
اہم ترین 3

ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر

3 اکتوبر , 2026
حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات میں تاخیر
اہم ترین

حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات میں تاخیر

3 اکتوبر , 2026
حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور ختم،کل پھر ملنے پر اتفاق
اہم ترین

حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور ختم،کل پھر ملنے پر اتفاق

2 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
ہاکی ورلڈ کپ ،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ہاکی ورلڈ کپ ،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

یہ بھی پڑھیں

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟ وزیراعظم نے کل اجلاس بلا لیا

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟ وزیراعظم نے کل اجلاس بلا لیا

9 اکتوبر , 2026
پہلا ٹی 20میچ،سری لنکا کا 183رنز کا ہدف ،پاکستان کی بیٹنگ جاری

پہلا ٹی 20میچ،سری لنکا کا 183رنز کا ہدف ،پاکستان کی بیٹنگ جاری

9 اکتوبر , 2026
Indonesia has become the first Islamic country to possess a naval fleet.

انڈونیشیا مسلم ممالک میں پہلا بحری بیڑا رکھنے والا ملک بن گیا

9 اکتوبر , 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

9 اکتوبر , 2026
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

9 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔