ہفتہ , 26 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ای سم کی قیمت اور منتقلی کے چارجز میں تبدیلی

2 مہینے پہلے
A A
Changes in eSIM price and transfer charges
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل کمپنیوں سے مشاورت کے بعد ای سم کی قیمت اور منتقلی کے چارجز میں تبدیلی کردی ہے۔ نئی پالیسی اگست 2026 کے وسط سے نافذ العمل ہوگی۔

پی ٹی اے کے مطابق ای سم جاری کرنے کی ابتدائی زیادہ سے زیادہ فیس 1500 روپے مقرر کردی گئی ہے، جبکہ صارفین کو ایک ہی ای سم کو قابلِ قبول موبائل فونز کے درمیان 10 مرتبہ تک مفت منتقل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ موجودہ نظام کے تحت بھی صارفین کو اصل خریداری اور فعال کرنے کے وقت جاری کیے گئے کیو آر کوڈ کے ذریعے ای سم ایک موبائل فون سے دوسرے موبائل فون میں منتقل کرنے کی اجازت حاصل ہے، تاہم اب اس سہولت کے چارجز کو باقاعدہ طور پر معقول بنایا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت 10 مرتبہ تک ای سم کی منتقلی پر صارف سے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو غیر ضروری طور پر کسٹمر سروس مراکز کے چکر لگانے سے بچانا اور ای سم ٹیکنالوجی کو مزید آسان بنانا ہے۔

یہ فیصلہ ایک پارلیمانی کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس نے پی ٹی اے کو ای سم منتقلی کے لیے محفوظ اور صارف دوست ڈیجیٹل نظام وضع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی اے نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ سم کے اجرا اور ملکیت کی تصدیق کو مزید محفوظ بنانے کے لیے نادرا اور موبائل کمپنیوں کے تعاون سے کثیر سطحی تصدیقی نظام متعارف کرانے پر بھی کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مواصلاتی نظام سے چینی کمپنی کے آلات کے اخراج پر اربوں یورو لاگت کا خدشہ

پہلی تجویز کے تحت نادرا یہ جائزہ لے رہا ہے کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے سم جاری کرنے کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے یا نہیں۔

اس نظام کے ذریعے صارفین کو شناخت کی تصدیق کے لیے گھر سے ہی عمل مکمل کرنے کی سہولت مل سکے گی، جس سے روایتی بائیومیٹرک تصدیق کے لیے مراکز پر جانے کی ضرورت کم ہوجائے گی۔

موبائل کمپنیوں کی اپنی ایپس میں خودکار بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت متعارف کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس طریقہ کار میں صارف موبائل کمپنی کی ایپ کے ذریعے نادرا کے ریکارڈ سے اپنی شناخت کی تصدیق کروا سکے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق دونوں تجاویز کے تکنیکی اور انتظامی طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے نادرا اور موبائل کمپنیوں سے مشاورت جاری ہے۔

پارلیمانی کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ نئے تصدیقی نظام میں چہرے اور آنکھ کی پتلی کی شناخت جیسی جدید ٹیکنالوجیز کو شامل کیا جائے، جبکہ بزرگ شہریوں، خصوصی افراد اور روایتی بائیومیٹرک تصدیق میں مشکلات کا سامنا کرنے والے صارفین کے لیے بھی آسانی پیدا کی جائے۔

نئی ای سم پالیسی اور مجوزہ ڈیجیٹل تصدیقی نظام سے صارفین کو موبائل خدمات کے حصول میں زیادہ سہولت ملنے کے ساتھ ساتھ سم کی ملکیت اور شناخت کے نظام کو مزید محفوظ بنانے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔

موضوعات : #esimchargestechnology
ShareSend

متعلقہ خبریں

China's new stride in drone technology preparations to integrate aerial, ground, and naval drones into a single combat system.
تازہ ترین

چین کا ڈرون ٹیکنالوجی میں نیا قدم، فضائی، زمینی اور بحری ڈرونز کو ایک ہی جنگی نظام سے جوڑنے کی تیاری

10 ستمبر , 2026
Warplanes will now fly without a human pilot.
تازہ ترین

جنگی طیارے اب انسان کے بغیر اڑیں گے

9 ستمبر , 2026
China is expanding cooperation with Pakistan in weather forecasting and artificial intelligence.
تازہ ترین

چین پاکستان میں موسمیاتی پیش گوئی اور مصنوعی ذہانت کے تعاون کو وسعت دے رہا ہے

8 ستمبر , 2026
NASA installs giant new radio antenna for communications with space missions
تازہ ترین

ناسا کا خلائی مشنز سے رابطوں کے لیے نیا دیوہیکل ریڈیو اینٹینا نصب

7 ستمبر , 2026
The growing use of artificial intelligence is an alarm bell for the world.
تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کا بڑھتا استعمال دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی

5 ستمبر , 2026
Crisis in China's car market; BYD's profit rises after five quarters, driven by overseas sales.
تازہ ترین

چین کی کار مارکیٹ میں بحران، بی وائی ڈی کا منافع بیرونِ ملک فروخت کے باعث 5 سہ ماہی بعد بڑھ گیا

31 اگست , 2026
اگلی خبر
OIC congratulates Saudi Arabia, Pakistan and Turkey on Mecca Defense Agreement

مکہ دفاعی معاہدہ، او آئی سی کی سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کو مبارکباد

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

26 ستمبر , 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

26 ستمبر , 2026
Iran's 7-day plan presented What was demanded in exchange for the Strait of Hormuz

ایران کا 7روزہ پلان پیش آبنائے ہرمز کے بدلے کیا مانگا؟

26 ستمبر , 2026
چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

26 ستمبر , 2026
امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔