جمعرات , 29 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مشرق وسطیٰ جنگ کی آگ کی لپیٹ میں آ گیا

3 مہینے پہلے
A A
The Middle East has been engulfed by the flames of war.
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) ایران پرامریکی حملوں کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ نویں رات بھی بمباری، میزائل، ڈرون اور جنگی طیارے ایکشن میں۔ ایران کا بھی بھرپور جواب، امریکی ڈرون مار گرانے اور امریکی اہداف پر حملوں کے دعوے۔۔۔ آبنائے ہرمز ایک بار پھر عالمی معیشت کی دھڑکن بن گئی، جبکہ ٹرمپ نے واضح کر دیا کہ اب کارروائیاں مزید تیز ہوں گی۔ آخر خطہ کس طرف جا رہا ہے؟ دیکھیے یہ خصوصی رپورٹ۔

مشرقِ وسطیٰ کی فضائیں مسلسل نویں رات بھی دھماکوں سے گونجتی رہیں۔۔۔ امریکی افواج نے ایران کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر حملے کیے۔۔۔ جنوبی مشرقی شہر چابہار، سیرک، ہرمزگان، بوشہر اور کوناراک میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ، سینٹ کام کے مطابق اس مرحلے میں ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز، فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے مراکز، بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس اور مواصلاتی نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا۔۔۔ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے جس کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کے 9ویں روز بھی ایران پر حملے

دوسری جانب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی علاقے میں ایک امریکی جاسوس ڈرون مار گرایا گیا ہے۔۔۔ تہران کا کہنا ہے کہ ملکی فضائی دفاع پوری طرح فعال ہے اور ہر نئی جارحیت کا جواب دیا جا رہا ہے۔

ایران نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اردن کے عقبہ ایئرپورٹ پر موجود امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔۔۔ جبکہ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو آئل ٹینکر دھماکوں کے بعد تباہ ہو گئے۔۔۔ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایرانی حکام کے مطابق عراق میں حملے کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک ہوا، جبکہ شام میں دشمن کے ایک کمانڈ سینٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔۔۔ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا کہ شہید ہونے والے ایرانی فوجیوں کے خون کا بدلہ لیا جا رہا ہے۔۔۔ ساتھ ہی خبردار کیا کہ جب تک امریکی کارروائیاں جاری رہیں گی، آبنائے ہرمز ایندھن کی ترسیل کے لیے محفوظ نہیں رہے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید حملے تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت افسوسناک ہے، لیکن یہ کارروائیاں اسی کا ردعمل ہیں۔۔۔ ان کے بقول امریکی فوجی اس مقصد کے لیے لڑ رہے تھے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔۔۔ ٹرمپ نے کہا کہ اب انہیں اس بات کی بھی فکر نہیں کہ ایران کسی معاہدے کی پابندی کرتا ہے یا نہیں، کیونکہ اصل مقصد ایران کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو نہ دھمکیوں سے جھکایا جا سکتا ہے اور نہ لالچ سے خریدا جا سکتا ہے۔۔۔ ان کے مطابق افزودہ یورینیم کسی صورت فروخت نہیں کی جائے گی۔۔۔ عراقچی نے کہا کہ بارہ روزہ جنگ سے پہلے بھی ایران کو مذاکرات کے ذریعے دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی، مگر ایران نے اپنے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ کے باوجود ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔۔۔ دنیا کو اب احساس ہو چکا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی سب سے بڑی تزویراتی طاقت ہے۔۔۔ یہی وہ گزرگاہ ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار دنیا بھر تک پہنچتی ہے، اور کسی بھی کشیدگی کے اثرات پوری عالمی معیشت پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

نویں رات بھی جنگ کی آگ نہ بجھ سکی۔۔۔ ایک طرف امریکی حملے مزید تیز ہو رہے ہیں، تو دوسری جانب ایران بھی مسلسل جوابی کارروائیوں کے دعوے کر رہا ہے۔۔۔ آبنائے ہرمز پر بڑھتی کشیدگی نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔۔۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ تنازع محدود رہے گا، یا پورا خطہ ایک وسیع جنگ کی لپیٹ میں آ جائے گا؟ وقت ہی اس کا جواب دے گا۔

موضوعات : attackmiddleeastwar
ShareSend

متعلقہ خبریں

US spending on the war in Iran has exceeded $47 billion.
تازہ ترین

ایران جنگ پر امریکی اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

28 اکتوبر , 2026
Preparation for a major attack on Iran following the US midterm elections Gulf states have been informed.
تازہ ترین

امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر بڑے حملے کی تیاری؟ خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا گیا

28 اکتوبر , 2026
Afghan Taliban shell Pakistani territory; one civilian martyred, five injured; Pakistan Army retaliates, destroying several posts.
تازہ ترین

افغان طالبان کی پاکستانی آبادی پر گولہ باری ،ایک شہری شہید،5زخمی،پاک فوج کی جوابی کارروائی ،کئی پوسٹیں تباہ

28 اکتوبر , 2026
ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں
اہم ترین 3

ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں

26 اکتوبر , 2026
The war will have to continue until terrorism is completely eradicated from the country, says Khyber Pakhtunkhwa Governor
تازہ ترین

ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنا ہوگی،گورنر خیبر پختونخوا

26 اکتوبر , 2026
ایران پر آج حملہ نہیں ہو گا،ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین 3

ایران پر آج حملہ نہیں ہو گا،ڈونلڈ ٹرمپ

26 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
England defeated India in the third ODI as well.

انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھی بھارت کو شکست دیدی

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

28 اکتوبر , 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

28 اکتوبر , 2026
میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

28 اکتوبر , 2026
ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

28 اکتوبر , 2026
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔