اسلام آباد (پاک ترک نیوز )اسلام آباد میں مائنڈ رہیب سنٹر میں مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہو گیا،تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
مائنڈ مرکز بحالی ترلائی سنٹر کا سٹاف سنٹر بند کر کے فرار ہو گیا۔مقدمے کے مطابق نوجوان پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ۔
مقدمے کے مطابق نوجوان کو ایک ماہ پہلے داخل کرایا گیا ،مگر ملاقات کی اجازت نہ دی گئی ،9 جولائی کو بتایا کہ آپ کے بچے کو ڈینگی ہو گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق لواحقین سینٹر پہنچے تو نوجوان جاں بحق ہو چکا تھا ،سنٹر کا مالک ڈاکٹر حمزہ بھی منظر عام سے غائب ہو گیا ۔












