واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی اور آبنائے ہرمز سےگزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس لینےکا اعلان کر دیا
فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہم آبنائے ہرمز کے محافظ بنیں گے اور اس کے بدلے بھاری معاوضہ لیں گے۔
امریکی صدر نے کہا دیگر ممالک بہت امیر ہیں، ہم سے مفت میں حفاظت کی توقع نہیں کی جا سکتی،ایران نے ایک بار پھر ہمارا معاہدہ توڑا ہے، اب ہم ان پر بھرپور اور زوردار وار کریں گے۔
دوسری طرف پاسداران انقلاب نے کہا آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کا خاتمہ ہی معمول کی ٹریفک بحال کرنے کا واحد راستہ ہے۔
ایران نے وارننگ دی ہے کہ مسلسل امریکی مداخلت سے عالمی آئل اور گیس سیکٹر میں مزید بڑے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔












