واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دے دی ،کہتے ہیں امریکہ کے ایک ہزار میزائلوں نے ایران کو ہدف بنا رکھا ہے، امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے تباہ کرنے کے احکامات دے دیئے گئے۔
امریکی صدر نے کہا اگر ایرانی حکومت نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی تو امریکا فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے گا، امریکا ہر فوجی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار، بااختیار اور قادر ہے۔ ایران کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج کے خلاف اپریشن شعبان ،مزید 9خارجی ہلاک ،تعداد 88ہو گئی
امریکی صدر نے اس سے پہلے کہا تھا ایران نے ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے،، ہم نے بھی مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے،












