راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) پاک فوج، ایف سی بلوچستان اورپولیس کامشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں مزید نو خارجی ہلاک ہو گئے
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 52ہوگئی، دشوارگزارراستوں اورپہاڑوں میں چھپےخارجی دہشت گردوں کوہوائی وزمینی ایکشن سےنشانہ بنایاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،امریکا کے2طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان اوردیگر آپریشنزمیں88خارجی دہشت گردجہنم واصل ہوچکےہیں، آخری دہشت گردکےخاتمےتک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہےگا ۔












