بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امن کی میز خالی، سوالات بے شمار

4 مہینے پہلے
A A
The peace table is empty, questions are numerous
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) امن کی راہ پر بڑھتے قدم اچانک کیوں رک گئے؟ سوئٹزرلینڈ میں آج ہونے والے امریکہ ایران مذاکرات آخری لمحوں میں ملتوی کر دیئے گئے۔۔۔ برگن اسٹاک کے خوبصورت پہاڑوں میں سجی سفارتی میز خالی رہ گئی۔۔۔ دنیا جس ملاقات کو مشرقِ وسطیٰ کے مستقبل کا اگلا سنگِ میل قرار دے رہی تھی، وہ اچانک مؤخر ہو گئی۔۔۔ کیا یہ صرف انتظامی مسئلہ ہے یا پردے کے پیچھے کوئی بڑا سفارتی اختلاف جنم لے چکا ہے؟

سوئس وزارتِ خارجہ نے مختصر مگر چونکا دینے والا اعلان کیا۔۔۔ امریکہ اور ایران کے درمیان آج طے شدہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔۔۔ وزارت نے بتایا کہ مذاکرات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا، تاہم ملتوی ہونے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔۔۔ یہی خاموشی اب سفارتی حلقوں میں نئے سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

برگن اسٹاک ریزورٹ میں دونوں ممالک کے وفود کی ملاقات متوقع تھی۔۔۔ جنگ بندی کے بعد یہ پہلا بڑا رابطہ ہونا تھا جہاں 14 نکاتی امن معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر گفتگو ہونی تھی۔۔۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی پابندیوں، منجمد اثاثوں، آبنائے ہرمز کی سلامتی اور علاقائی استحکام جیسے اہم معاملات زیر بحث آنے تھے۔

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں وفد روانگی کے لیے تیار تھا۔۔۔ لیکن پیچیدہ انتظامی اور تکنیکی معاملات کے باعث دورہ مؤخر کر دیا گیا۔۔۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن جلد از جلد تکنیکی مذاکرات شروع کرنے کا خواہاں ہے اور امن معاہدے پر پیشرفت جاری رکھنا چاہتا ہے۔

امریکی حکام سوئٹزرلینڈ میں ایک رسمی تقریب کے بھی حامی تھے جہاں معاہدے کی کامیابی کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جاتا۔۔۔ تاہم ایرانی مؤقف مختلف نکلا۔۔۔ تہران نے واضح کر دیا کہ جب دونوں ممالک معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں تو اب کسی اضافی تقریب کی ضرورت نہیں۔۔۔ یہی اختلاف بعض مبصرین کے نزدیک آج کی ملتوی شدہ ملاقات کی ایک ممکنہ وجہ بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئٹزرلینڈ میں آج ہونے والے امریکا ایران مذاکرات منسوخ

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنگ بندی کے بعد خطے میں نسبتاً سکون دیکھنے میں آ رہا ہے۔۔۔ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال ہو چکی ہے۔۔۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔۔۔ لیکن مذاکرات کے التوا نے ایک بار پھر خدشات کو جنم دے دیا ہے کہ کہیں اعتماد کی یہ نازک فضا متاثر نہ ہو جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ایران کے سینکڑوں ارب ڈالر کے منجمد فنڈز کی واپسی ایران کے طرزِ عمل سے مشروط ہو گی۔۔۔ دوسری جانب تہران بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ مذاکرات کا مطلب امریکی شرائط تسلیم کرنا نہیں۔۔۔ یہی وہ حساس نکات ہیں جو آئندہ مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ کریں گے۔

برگن اسٹاک میں امن کی میز تو خالی رہ گئی، مگر سوالات پہلے سے زیادہ بھر گئے ہیں۔۔۔ کیا یہ محض وقتی تعطل ہے؟ کیا تکنیکی رکاوٹیں دور ہوتے ہی مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے؟ یا پھر معاہدے کے بعد سامنے آنے والے اختلافات امن کے سفر کو مشکل بنا دیں گے؟ دنیا اب اگلی تاریخ کی منتظر ہے۔۔۔ کیونکہ مشرقِ وسطیٰ کے امن کا اگلا باب ابھی لکھا جانا باقی ہے۔

موضوعات : #irandialogueusiran
ShareSend

متعلقہ خبریں

Kashmir issue should be resolved through dialogue, says Khyber Pakhtunkhwa Governor Faisal Karim Kundi
پاکستان

کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہونا چاہیے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

27 اکتوبر , 2026
Iran is ready to resolve regional differences and enhance cooperation with Islamic countries, says President Pezeshkian.
تازہ ترین

ایران خطے میں اختلافات ختم کرنے اور اسلامی ممالک سے تعاون بڑھانے کے لیے تیار، صدر پزشکیان

27 اکتوبر , 2026
Pakistan, China spokespersons agree to promote dialogue, strategic contacts and media cooperation
تازہ ترین

پاکستان اور چین کے ترجمانوں کے مذاکرات، اسٹریٹجک رابطوں اور میڈیا تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

26 اکتوبر , 2026
Prime Minister meets Mahmood Achakzai in the National Assembly; renews invitation for talks.
تازہ ترین

وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی سے ملاقات، مذاکرات کی دوبارہ دعوت

15 اکتوبر , 2026
Second round of government-opposition talks today, final decisions likely
تازہ ترین

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا دوسرا دور آج، حتمی فیصلوں کا امکان

3 اکتوبر , 2026
Neither did I ever feel hesitant in conversation, nor did ego stand in the way—Talal Chaudhry.
پاکستان

بات چیت میں کبھی جھجک محسوس کی نہ انا آڑے آئی، طلال چودھری

2 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
There is no obstacle in Iran-US talks, says Ishaq Dar

ایران امریکا مذاکرات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں،اسحاق ڈار

یہ بھی پڑھیں

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

28 اکتوبر , 2026
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

28 اکتوبر , 2026
ریڈیو پاکستان حملہ ،کیس ،سہیل آفریدی سمیت 5ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

ریڈیو پاکستان حملہ ،کیس ،سہیل آفریدی سمیت 5ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

28 اکتوبر , 2026
Ban on flying drones in open air across Punjab for 30 days

پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی عائد

28 اکتوبر , 2026
Islamabad’s model jail will become operational within three days; initially, 1,500 prisoners will be transferred.

اسلام آباد کی ماڈل جیل تین روز میں فعال ہو جائے گی، ابتدائی طور پر 1500 قیدی منتقل ہوں گے

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔