اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ ایران امریکا مذاکرات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے۔ محرم الحرام کی وجہ سے دوسرے مرحلے کےمذاکرات تاخیر کا شکار ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں: امن کی میز خالی، سوالات بے شمار
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ایرانی صدر نے معاہدے پر دستخط کردئیے تو پھر سوئٹزرلینڈ جانے کا مقصد نہیں تھا۔ ساٹھ روز کے اندر دوسرے مرحلے کے مذاکرات مکمل کرنے ہیں۔ سوئٹزر لینڈ میں موجود اپنے آفیشلز کو واپس بلالیا ہے۔
اسحاق ڈار نے صحافیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری بھی سنائی ۔












