اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کے درمیان قومی اسمبلی میں ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو مذاکرات کی دوبارہ دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کا معاملہ ایک سال سے تعطل کا شکار ہے، اس اہم آئینی ضرورت پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے 32 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، مالک گرفتار، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم
ملاقات کے دوران محمود اچکزئی وزیراعظم کی باتیں خاموشی سے سنتے اور سر ہلاتے رہے۔اس موقع پر حمزہ شہباز شریف بھی قائد حزب اختلاف کی نشست پر گئے اور ان سے ملاقات کی۔












