لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب کے کئی علاقوں میں شہروں سے موسم خوشگوار ہو گیا ، ظفروال،پیر محل،کوٹ ادو،لیہ میں موسلادھار بارش ہوئی۔ سڑکوں اور نشیبی مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔ سرگودھا ، شکر گڑھ ،لیہ ، ،حافظ آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش ہوئی۔
لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی ،ہواؤں سے بادلوں کے درجہ حرارت گرگیا، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، سندھ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے آج سے بیس جون تک ملک کے میں موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا،این ڈی ایم اے کے مطابقمغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں 16تا20جون کے دوران تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا باعث بنے گا۔
اسلام آباد سمیت پنجاب میں راولپنڈی، مری، اٹک، چکول، تلہ گنگ،منڈی بہاولدین،سرگودھا،گوجر خان، گجرات، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،حافظ آباد،فصل آباد،سرگودھا،خوشاب، جھنگ، ڈیرہ غازی خان،قصور، اوکاڑہ،ساہیوال، بہالپور اوررحیم یار خان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں اسکردو،دیامیر، استور، غزر، ہنزہ،گھانچے،شگر، نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ،باغ، کوٹلی، پونچھ، ہٹیاں، میرپور،اور بھمبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔
خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان،چاسدہ،پشاور، کوہاٹ،پاراچنار، کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیر ستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب،شیرانی، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، کوہلو، ہرنائی، سبی، بارکھان اور خضدارکے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
سندھ میں جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، گھوٹکی، شکار پور، شہید بینظر آباد اور نواب شاہ کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق تیزی سے پگھلتے گلیشئرزاور برفانی جھیلوں کے بند ٹوٹنے کے باعث پہاڑی علاقو ں سے آنے والے ندی نالوں میں پانی کے شدید بہاؤ کا خطرہ ہے۔












