جمعرات , 3 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ملک میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

1 گھنٹہ پہلے
A A
More torrential rains forecast for the country.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی بالائی علاقوں پر اثر انداز ہے، جو 4 اور 5 ستمبر کو مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی نظام کے زیرِ اثر 3 سے 6 ستمبر کے دوران مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار اور کہیں انتہائی موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔کشمیر کے نیلم وادی، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں 3 سے 6 ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، وزیرآباد، حافظ آباد اور قصور میں 3 سے 5 ستمبر کے دوران بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، متعدد علاقے زیر آب

محکمہ موسمیات کے مطابق بعض اوقات بارش موسلادھار سے انتہائی موسلادھار بھی ہوسکتی ہے۔اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، نورپور تھل، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان سمیت گردونواح میں 4 اور 5 ستمبر کو وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے پشاور، دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، ہنگو، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور وزیرستان میں 3 ستمبر کی شام یا رات سے 5 ستمبر تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش موسلادھار اور بعض مقامات پر انتہائی موسلادھار ہوسکتی ہے۔گلگت بلتستان کے دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، غانچے اور شگر میں 3 سے 6 ستمبر تک بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔بعض مقامات پر درمیانی شدت کی بارش کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیش گوئی کی مدت کے دوران سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم بنیادی طور پر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بلوچستان کے ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل اور گردونواح میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے اس نئے سلسلے کے دوران شہری اور متعلقہ ادارے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد موسمی صورتحال پر نظر رکھیں۔

موضوعات : floodrainweather
ShareSend

متعلقہ خبریں

Heavy rain continues for second day in Rawalpindi, Islamabad, several areas under water
تازہ ترین

راولپنڈی اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، متعدد علاقے زیر آب

2 ستمبر , 2026
Rain-related incidents in Khyber Pakhtunkhwa 2 dead, 3 injured.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے حادثات، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

2 ستمبر , 2026
Devastating floods in Nepal, death toll reaches 939, thousands missing
تازہ ترین

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 939 تک پہنچ گئیں، ہزاروں افراد لاپتا

1 ستمبر , 2026
Torrential rain in Rawalpindi, Islamabad, twin cities under water, army called in
تازہ ترین

راولپنڈی ،اسلام آباد میں طوفانی بارش ،جڑواں شہر زیر آب ، فوج طلب

1 ستمبر , 2026
Devastating floods in Nepal, death toll rises to 903, more than 3,000 people missing
تازہ ترین

نیپال میں تباہ کن سیلاب، اموات 903 ہوگئیں، 3 ہزار سے زائد افراد لاپتا

31 اگست , 2026
PDMA issues alert for torrential rains and urban flooding across Punjab.
تازہ ترین

پی ڈی ایم اے کا پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

30 اگست , 2026
اگلی خبر
SpaceX's Falcon 9 rocket reached space carrying 27 Starlink satellites on its 35th flight.

اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ 35ویں پرواز میں 27 اسٹارلنک سیٹلائٹس لے کر خلا میں پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں

Mysterious atmospheric wave spanning 10 zones discovered at Saturn's south pole.

زحل کے جنوبی قطب پر 10 اضلاع پر مشتمل پراسرار فضائی لہر دریافت

3 ستمبر , 2026
SpaceX's Falcon 9 rocket reached space carrying 27 Starlink satellites on its 35th flight.

اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ 35ویں پرواز میں 27 اسٹارلنک سیٹلائٹس لے کر خلا میں پہنچ گیا

3 ستمبر , 2026
More torrential rains forecast for the country.

ملک میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

3 ستمبر , 2026
Target set to complete another 82 roads in Punjab by September 7 under the Local Roads Program.

پنجاب میں لوکل روڈ پروگرام کے تحت مزید 82 سڑکیں 7 ستمبر تک مکمل کرنے کا ہدف

3 ستمبر , 2026
Imam-ul-Haq's injury case will be investigated, Aqib Javed takes a strong stand

امام الحق کے انجری معاملے پر تحقیقات ہوں گی، عاقب جاوید کا سخت مؤقف

3 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔