اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنماؤں نے مذاکرات اور سفارتکار ی کی اہمیت پر زور دیا۔
مصری وزیر خارجہ بدر عبد العظیم نے پاکستان کی مسلسل ثالثی کی کوششوں کو سراہا،اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ نے کہا امید ہے امن کی کوششیں فریقین کے درمیان جلد افہام و تفہیم کا باعث بنیں گی۔
مصری وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم کو علاقائی وزارئے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ،دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔












