واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔
محکمہ خارجہ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ ملاقات امریکی محکمہ خارجہ میں ہوگی۔۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان، واشنگٹن اور تہران کے درمیان امن مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
حالیہ دنوں میں پاکستانی اعلیٰ حکام نے ایران کے دورے بھی کیے ہیں، خطے میں ممکنہ معاہدے کی امیدیں بڑھ رہی ہیں۔












