بدھ , 29 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی سروے پیش کر دیا

2 مہینے پہلے
A A
Finance Minister Muhammad Aurangzeb presented the economic survey
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےمالی سال دو ہزار پچیس ،چھبیس کا اقتصادی سروے پیش کر دیا،کہتے ہیں رواں مالی سال کےپہلےماہ میں غیریقینی صورتحال کاسامنا تھا،اندرونی وبیرونی چیلنجز کےباوجودملکی معیشت نےبہترکارکردگی دکھائی، حکومت بحرانوں سےنبردآزماہونےمیں کامیاب رہی۔

وزیر خزانہ نے کہا معاشی ترقی کی شرح نمو3.7فیصد رہی،پاکستانی معیشت کاحجم452ارب ڈالرسےاوپرچلاگیا، زرعی شعبےکی شرح نمو2.89فیصدرہی،ڈیری اورلائیواسٹاک کازرعی معیشت میں60فیصدحصہ ہے۔

جولائی تا مارچ پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 3.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کا مجموعی قرضہ جی ڈی پی کے مقابلے میں کم ہو کر 68.5 فیصد پر آ گیا، جولائی تا مئی اوسطاً مہنگائی کی شرح 6.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وزیر خزانہ نے کہا 29 مئی 2026 تک زرمبادلہ کے ذخائر 17.2 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، زرمبادلہ کے ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر 49 فیصد کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نمایاں کمی کے بعد محض 252 ملین ڈالر رہ گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا پاکستان کے پاس 2.75 ماہ کی درآمدات کا احاطہ کرنے کے لیے امپورٹ کور موجود ہے، جولائی تا مئی اوورسیز پاکستانیوں نے 33.9 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھجوائیں۔اپریل 2026 میں ایک ماہ کے دوران 4.3 ارب ڈالر کی تاریخی ترسیلات حاصل ہوئیں آئی ٹی اور ٹیک برآمدات جولائی تا اپریل 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 959 ملین ڈالر رہا، 1 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع رقم 12.7 ارب ڈالر کی تاریخی سطح کو چھو گئی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انویسٹر بیس بڑھ کر 5 لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کر گئی، رواں سال اب تک ریکارڈ 11 نئی کمپنیوں کی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ ہوئی۔

وزیر خزانہ کے ماطبق ملک میں 39,000 سے زیادہ نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے اوپر ہے، نجی شعبے کے قرضوں میں جولائی تا مارچ 934 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا، زرعی شعبے کے لیے جولائی تا مارچ 2,162 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے۔

وزیرخزانہ نے کہا غریب خاندانوں کے لیے بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھا کر 722.5 ارب روپے کر دیا گیا، پی آئی اے، ایف ڈبلیو بی ایل اور ڈسکوز سمیت سرکاری اداروں کی نجکاری پر کام تیز کیا گیا، وزارتوں کے انضمام اور پی ڈبلیو ڈی سمیت متعدد محکموں کو بند کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ شروع کی گئی۔

موضوعات : #financeministerbudgeteconomicsurvey
ShareSend

متعلقہ خبریں

Taxes and financial decisions come into effect today as the new fiscal year begins
تازہ ترین

نیا مالی سال شروع ہوتے ہی ٹیکسز اورمالیاتی فیصلے آج سے نافذ العمل

1 جولائی , 2026
Government and private sector employees beware! New tax on salary from July 1
تازہ ترین

سرکاری و نجی ملازمین خبردار! یکم جولائی سے تنخواہ پر نیا ٹیکس

25 جون , 2026
خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش،تنخواہوں میں 7فیصد اضافہ
پاکستان

خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش،تنخواہوں میں 7فیصد اضافہ

19 جون , 2026
بلوچستان کا 1089ارب روپے کا بجٹ پیش
پاکستان

بلوچستان کا 1089ارب روپے کا بجٹ پیش

17 جون , 2026
سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان کا احتجاج
اہم ترین 3

سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان کا احتجاج

17 جون , 2026
Tax base increased in budget, no new taxes imposed, says Maryam Aurangzeb
تازہ ترین

بجٹ میں ٹیکس بیس کو بڑھایا،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا،مریم اورنگزیب

17 جون , 2026
اگلی خبر
Preparations to deliver South Korea's KF-21 Borama prototype aircraft to Indonesia

جنوبی کوریا کے KF-21 بورامے کے پروٹو ٹائپ طیارے کی انڈونیشیا کو فراہم کرنے کی تیاریاں

یہ بھی پڑھیں

امریکا کا ایرانی صوبےمغربی آذربائیجان میں میزائل حملہ

امریکا کا ایرانی صوبےمغربی آذربائیجان میں میزائل حملہ

29 جولائی , 2026
عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو،مقتدیٰ الصدر کی ایران سے اپیل

عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو،مقتدیٰ الصدر کی ایران سے اپیل

29 جولائی , 2026
4 سالہ حج پالیسی پیش ، پیکیج 12 سے 13 لاکھ

4 سالہ حج پالیسی پیش ، پیکیج 12 سے 13 لاکھ

29 جولائی , 2026
اداکار اور موسیقارخالد نظامی انتقال کر گئے

اداکار اور موسیقارخالد نظامی انتقال کر گئے

29 جولائی , 2026
پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی انقلابی سمت کا تعین کر رہی ہے،وزیراعظم

پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی انقلابی سمت کا تعین کر رہی ہے،وزیراعظم

29 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔