اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔
بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس پر سماعت کی ،اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک عدالت پیش ہوئے۔
فارن فنڈنگ کیس کے چالان کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی ،عدالت نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی ۔
ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔












