اتوار , 13 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پرحملے

3 مہینے پہلے
A A
America and Iran attack each other
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز)مشرق وسطیٰ میں حالات پھر خراب ہو گئے ،امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ،آبنائے ہرمز میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپوں کو دنیا بھر کو تیل کی سپلائی پھررک گئی،۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکا نے ایران کے کئی شہروں پر حملے کیے ، ۔۔ایران کے شہر میناب، سیرک اور جزیرہ کیش میں دھماکے ہوئے ، ایران کے صوبہ فارس، مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام متحرک ہوگیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق قشم اور ہینگام جزائر پر میزائل حملے ہوئے۔ ایرانی بندرگاہ گرگان اور ساحلی شہر بندر عباس اور میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا،،،حملے ایران کی بلاجواز اور مسلسل جارحیت کے جواب میں کیے گئے۔ دشمن کے حملوں کو روکنے کیلئے مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال ہو گیا۔ خلیج فارس کے ساحلی علاقوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا۔

امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ پر ڈرون حملہ کیا جبکہ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کو بھی میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ان کے میزائل حملے کے بعد ایک امریکی ایف سولہ طیارہ پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا۔

ایرانی فوج نے عراق کے شہر اربیل میں موجود امریکی اڈوں پر بھی میزائلوں اور ڈرونز سے حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد خطے میں ایک بڑی جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے۔

آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ،جس کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پربند کرنے کااعلان کر دیا ۔خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی وارننگ دے دی۔ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جانے والی اس گزرگاہ کی بندش نے دنیا بھر کی منڈیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ تہران نے مذاکرات میں بہت دیر کر دی ،اب اسے قیمت چکانا پڑے گی ایران کی فوجی طاقت بری طرح متاثر ہو چکی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو پاور پلانٹس اور پلوں سمیت اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بمباری کے ذریعے کسی قوم کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ ایران اپنی سرزمین، خودمختاری اور قومی وقار کے دفاع کے لیے ہر سطح پر مزاحمت جاری رکھے گا۔

ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا اگر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو یہ صرف مشرقِ وسطیٰ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے اثرات پوری دنیا محسوس کرے گی۔

امریکی حملے، ایرانی جوابی کارروائیاں، آبنائے ہرمز کی بندش اور بڑھتی ہوئی دھمکیاں۔۔۔ سوال یہ ہے کہ کیا دنیا ایک نئی اور تباہ کن جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے؟ یا پھر سفارت کاری آخری لمحے میں اس بحران کو روکنے میں کامیاب ہو جائے گی؟ آنے والے چند گھنٹے مشرقِ وسطیٰ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مستقبل کا رخ متعین کر سکتے ہیں۔

موضوعات : #usaattackiran
ShareSend

متعلقہ خبریں

We will open the Strait of Hormuz if the US ends the blockade and aggression Iranian President.
تازہ ترین

امریکا ناکہ بندی اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر

12 ستمبر , 2026
Iran has obtained a US underwater drone; fears of technology replication arise.
تازہ ترین

ایران کے ہاتھ امریکی زیرِ آب ڈرون لگ گیا، ٹیکنالوجی کی نقل کا خدشہ

12 ستمبر , 2026
We will not surrender, Iranian President's blunt response to America and Israel
تازہ ترین

ہتھیار نہیں ڈالیں گے ،ایرانی صدر کا امریکا اور اسرائیل کو دوٹوک جواب

12 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف
تازہ ترین

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
Multiple explosions in Iran's Qeshm and Sirik.
تازہ ترین

ایران کے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکے

10 ستمبر , 2026
Trump claims war with Iran will end immediately after the US midterm elections.
تازہ ترین

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کا دعویٰ

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
National Assembly approves motion to suspend opposition MNA Iqbal Afridi

قومی اسمبلی ،اپوزیشن کے ایم این اے اقبال آفریدی کو معطل کرنے کی تحریک منظور

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

12 ستمبر , 2026
ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

12 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

12 ستمبر , 2026
پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔