اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بسیمہ کے علاقے نآل میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس کارروائی میں فتنتہ الہندوستان کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی ہے۔
وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس حوالدار محمد عباس کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے شہید محمد عباس کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا عزم استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں












