تل ابیب ( پاک ترک نیوز) نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹنے کے بعد ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ آئزن کوٹ نے اتحادی حکومت کی تجویز مسترد کردی ۔
عرب میڈیا کے مطابق گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی پیشکش کو سیاسی چال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو جانتے ہیں کہ وہ انتخابات ہار چکے ہیں، اتحادی حکومت کی پیشکش نئی حکومت کی تشکیل مشکل بنانے کی کوشش ہے۔
وزارت عظمیٰ کے امیدوار گادی آئزن کوٹ کا کہنا تھا کہ یہ حربے نہ مجھ پر اثر انداز ہوتے ہیں اور نہ ہی اسرائیلی شہریوں پر۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سفارتکاری کیلئے پھر مرکزِ نگاہ، اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کا آغاز
یاد رہے کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپوزیشن کو قومی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجوزہ حکومت میں صرف یہودی جماعتوں کو شامل کیا جائے تاکہ ایران کے خطرے کا خاتمہ کیا جاسکے۔
اسرائیلی انتخابات کے بعد 67 ارکانِ پارلیمان کی حمایت حاصل کرنے والے گادی آئزن کوٹ کو اسرائیلی صدر نے حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔












