مظفر آباد (پاک ترک نیوز ) مظفر آباد میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر کے خلاف بغاوت کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا، مظفرآباد پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
مقدمہ محکمہ داخلہ کے 9 جون کے نوٹیفکیشن کی بنیاد پر درج کیا گیا،شوکت نواز میر پر تقاریر، تحریروں اور الیکٹرانک مواصلات کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی تھی، پولیس نے ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چالان متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا،کیس میں مزید پیش رفت تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں ہوگی۔








