راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) نوشکی میں شہید ہونے والے میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف، اور یلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
وزیر اطلاعات و نشریات، سینئر سول و عسکری حکام اور شہداء کے اہل خانہ کی بھی شرکت۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سفارتکاری کیلئے پھر مرکزِ نگاہ، اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کا آغاز
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اور پوری قوم شہداء کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔شہداء کا حوصلہ، لگن اور وطن سے غیر متزلزل عزم باعث فخر ہے۔شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔












