پیر , 8 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

ترکیہ نے مہنگائی کا مقابلہ کر لیا، پاکستان ابھی بھی مشکلات کا شکار: ایشیائی ترقیاتی بینک

15 گھنٹے پہلے
A A
ترکیہ نے مہنگائی کا مقابلہ کر لیا، پاکستان ابھی بھی مشکلات کا شکار: ایشیائی ترقیاتی بینک
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک کی پالیسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس وہ صنعتی صلاحیت، برآمدی تنوع اور پیداواری استعداد موجود نہیں جو اسے ترکیہ کی طرح طویل عرصے تک بلند مہنگائی کے اثرات برداشت کرنے کے قابل بنا سکے۔
رپورٹ کے مطابق صرف مہنگائی کی شرح کو بنیاد بنا کر مختلف معیشتوں کا موازنہ کرنا گمراہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ کسی بھی ملک کی معاشی مضبوطی کا اصل دارومدار اس کی صنعتی بنیاد، برآمدی مسابقت، پیداواری صلاحیت، لاجسٹکس انفراسٹرکچر اور مالیاتی استعداد پر ہوتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی صنعتی بنیاد نسبتاً کمزور ہے، جس کی وجہ سے وہ مہنگائی کے دباؤ کا سامنا ترکیہ کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدت سے کرتا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ "Beyond Inflation: Industrial Capability and External Resilience in Pakistan and Türkiye” میں دونوں ممالک کی معیشتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی مسائل صرف مالیاتی یا عارضی عوامل کا نتیجہ نہیں بلکہ بنیادی طور پر ساختی کمزوریوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کی معیشت غیرمعمولی مہنگائی کے باوجود ترقی کرتی رہی کیونکہ اس کے پاس ایک مضبوط اور متنوع صنعتی ڈھانچہ موجود ہے، جبکہ پاکستان محدود برآمدی ڈھانچے اور کمزور صنعتی صلاحیت کی وجہ سے اسی نوعیت کی مہنگائی میں شدید معاشی دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترکیہ کا مینوفیکچرنگ سیکٹر آٹوموبائل، مشینری اور جدید صنعتی مصنوعات پر مشتمل ہے، جبکہ پاکستان اب بھی بڑی حد تک ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات اور فوڈ پروسیسنگ جیسے روایتی شعبوں پر انحصار کرتا ہے۔

یہ تین شعبے پاکستان کی مجموعی برآمدات کا 73 فیصد سے زیادہ حصہ رکھتے ہیں، جو برآمدی تنوع کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرنسی کی بار بار قدر میں کمی کے باوجود عالمی برآمدات میں پاکستان کا حصہ تقریباً 0.2 فیصد پر جمود کا شکار ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ شرح مبادلہ میں کمی دونوں ممالک پر مختلف اثرات مرتب کرتی ہے۔ ترکیہ میں کمزور کرنسی برآمدات اور زرمبادلہ کی آمدن بڑھانے میں مدد دیتی ہے کیونکہ وہاں کی صنعتیں فوری طور پر پیداوار بڑھا کر عالمی منڈی میں مقابلہ کر سکتی ہیں۔

اس کے برعکس پاکستان میں کرنسی کی قدر میں کمی سے درآمدی ایندھن، مشینری، خام مال اور دیگر ضروری اشیا مہنگی ہو جاتی ہیں، جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے لیکن برآمدات میں اسی تناسب سے اضافہ نہیں ہو پاتا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا برآمدی شعبہ اتنا وسیع نہیں کہ بڑھتی ہوئی درآمدی لاگت کا ازالہ زیادہ برآمدات کے ذریعے کر سکے۔

مالیاتی استعداد کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 17 سے 18 فیصد کے درمیان ہے، جو پاکستان کے 9 سے 10 فیصد کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ترکیہ کو صنعتوں کی معاونت، معاشی جھٹکوں کا مقابلہ کرنے اور مؤثر معاشی پالیسیاں نافذ کرنے کے لیے زیادہ گنجائش حاصل ہے۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کے میدان میں بھی دونوں ممالک کے درمیان واضح فرق موجود ہے۔ ترکیہ مسلسل زیادہ اور مستحکم غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرتا رہا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ حکمرانی، لیبر مارکیٹ اور مالیاتی ضوابط میں اصلاحات ہیں۔

ان سرمایہ کاریوں نے ترک کمپنیوں کو عالمی ویلیو چینز کا حصہ بننے اور جدید ٹیکنالوجی اپنانے میں مدد دی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم نسبتاً کم ہے، جس کے باعث جدید ٹیکنالوجی، انتظامی مہارت اور نئی برآمدی منڈیوں تک رسائی محدود رہتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان کو سنگین بیرونی مالیاتی بحرانوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ترسیلات زر پاکستان کی جی ڈی پی کے 6 سے 9 فیصد تک کے مساوی رہی ہیں۔

تاہم ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ ترسیلات زر صنعتی ترقی اور برآمدات پر مبنی معاشی تبدیلی کا متبادل نہیں بن سکتیں۔ رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر اگرچہ کھپت کو سہارا دیتی ہیں اور معاشی جھٹکوں کے اثرات کم کرتی ہیں، لیکن وہ براہ راست صنعتی استعداد، پیداواری ترقی یا برآمدی مسابقت پیدا نہیں کرتیں۔

رپورٹ میں لاجسٹکس اور رابطہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ ترکیہ یورپ، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے درمیان ایک اہم جغرافیائی محل وقوع رکھتا ہے، جبکہ جدید بندرگاہیں، ریل نیٹ ورک اور مربوط سپلائی چینز اس کی صنعتی برتری کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

اس کے مقابلے میں پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع اور سمندری بندرگاہوں تک رسائی کے باوجود نقل و حمل کی رکاوٹوں، کمزور لاجسٹکس نظام اور بلند تجارتی لاگت جیسے مسائل سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے وہ برآمدی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں ناکام رہتا ہے۔

موضوعات : adbpakistanturkey
ShareSend

متعلقہ خبریں

ملک کے کئی علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ
اہم ترین 3

ملک کے کئی علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ

7 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان
اہم ترین

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026
پاکستان ،امریکا میں بہترین شراکت داری ہے ،نیٹلی بیکر
اہم ترین 2

پاکستان ،امریکا میں بہترین شراکت داری ہے ،نیٹلی بیکر

4 جون , 2026
Pakistan is playing a roulette four-piece in these rigs, cis foreign office spokespeople
اہم ترین 2

پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

4 جون , 2026
Turkish Foreign Minister gives a stern response to India over friendship with Pakistan
تازہ ترین

ترک وزیرخارجہ کا پاکستان سے دوستی پربھارت کو کرارا جواب

4 جون , 2026
چین،قطر،سعودی عرب،ترکیہ کی ڈسکوز کی نجکاری میں دلچسپی
اہم ترین 3

چین،قطر،سعودی عرب،ترکیہ کی ڈسکوز کی نجکاری میں دلچسپی

3 جون , 2026
اگلی خبر
مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ: سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے حکومتی مؤقف درست قرار دے دیا

مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ: سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے حکومتی مؤقف درست قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیں

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری

7 جون , 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

7 جون , 2026
گلگت بلتستان الیکشن ،پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے ،شفیع جان کادعویٰ

گلگت بلتستان الیکشن ،پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے ،شفیع جان کادعویٰ

7 جون , 2026
محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے خط پہنچائے

محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے خط پہنچائے

7 جون , 2026
ایران کے ساتھ معاہدے تک پابندیاں برقرار رہیں گی، ٹرمپ

ایران کے ساتھ معاہدے تک پابندیاں برقرار رہیں گی، ٹرمپ

7 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔