ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران روانہ ہوں گے

2 گھنٹے پہلے
A A
Interior Minister Mohsin Naqvi to leave for Iran today
Share on Facebookwhatsapp

محسن نقوی کرغزستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں

تہران ( پاک ترک نیوز) پاکستان کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن اور علاقائی استحکام کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران کا اہم دورہ کریں گے، جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں اور خطے کی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کرغزستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے بعد تہران روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام بھی لے کر جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیر داخلہ کو مذاکرات اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی اپنے دورۂ ایران کے دوران اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سفارتی حلقوں کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وزیر داخلہ کا یہ دورہ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سےقبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بشکیک میں علاقائی تعاون اور سیکیورٹی کے فروغ کے سلسلے میں روس، تاجکستان اور کرغزستان کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں کیں۔

روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ معاہدوں کے تحت غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات اور غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

دونوں ممالک نے انسدادِ منشیات اور نشہ آور اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی اشتراکِ کار بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر باہمی سکیورٹی تعاون اور معلومات کے تبادلے کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے انتظامات



موضوعات : #interorminister#iranmohinnaqvi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Arrangements for the funeral prayer of martyred Supreme Leader of Iran, Ayatollah Ali Khamenei
تازہ ترین

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے انتظامات

3 جون , 2026
Iranian President Masoud Peshkeshian telephoned the Prime Minister
تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

29 مئی , 2026
Iran, US deal final, US media claims
تازہ ترین

ایران ،امریکا ڈیل فائنل ،امریکی میڈیا کا دعویٰ

29 مئی , 2026
Iranian media releases initial details of proposed deal with US
تازہ ترین

ایرانی میڈیا نے امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دیں

27 مئی , 2026
Iranian Revolutionary Guard shoots down US drone, fires on F-35 fighter jet
تازہ ترین

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون مار گرایا ،ایف 35فائٹر جیٹ پر فائرنگ

26 مئی , 2026
Iran has lost the war, US President says
تازہ ترین

ایران جنگ ہار چکاہے،امریکی صدر

21 مئی , 2026
اگلی خبر
Presidential reference on refugee seats in Azad Kashmir, Supreme Court reserves decision

آزاد کشمیر میں مہاجر نشستوں کا صدارتی ریفرنس ،سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

یہ بھی پڑھیں

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف ایکشن ،72افراد گرفتار

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف ایکشن ،72افراد گرفتار

6 جون , 2026
وفاقی بجٹ ،ایوان صدر میں آج حکومت اور پی پی کی بڑی بیٹھک

وفاقی بجٹ ،ایوان صدر میں آج حکومت اور پی پی کی بڑی بیٹھک

6 جون , 2026
Presidential reference on refugee seats in Azad Kashmir, Supreme Court reserves decision

آزاد کشمیر میں مہاجر نشستوں کا صدارتی ریفرنس ،سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

6 جون , 2026
Interior Minister Mohsin Naqvi to leave for Iran today

وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران روانہ ہوں گے

6 جون , 2026
24 seats, 396 candidates, power struggle in Gilgit-Baltistan

24نشستیں ،396امیدوار ،گلگت بلتستان میں اقتدار کی جنگ

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔