بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جنگی خطرات کے باوجود حج ، 15 لاکھ عازمین کی سعودی عرب آمد

5 مہینے پہلے
A A
Despite war threats, 1.5 million pilgrims arrive in Saudi Arabia for Hajj
Share on Facebookwhatsapp

ریاض (پاک ترک نیوز )مکہ مکرمہ ایک بار پھر دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جہاں رواں سال تقریباً 15 لاکھ عازمین حج کی آمد متوقع ہے۔ تاہم اس بار حج ایسے وقت میں ہورہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں جنگی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات نے صورتحال کو غیر معمولی بنا دیا ۔
یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی عرب ایک ایسے وقت میں حج منعقد کر رہا ہے جب ملک جنگی کشیدگی کا سامنا کر رہا ہے اور اس کی سرزمین پر براہِ راست حملے بھی ہو چکے ہیں۔
حج ہر سال ہونے والا عظیم مذہبی اجتماع ہے، جس میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان مکہ مکرمہ آتے ہیں تاکہ وہ مذہبی مناسک ادا کر سکیں، اس سال حج 25 مئی سے 29 مئی تک جاری رہے گا۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران 17 سے 18 لاکھ کے درمیان عازمین نے حج میں شرکت کی تھی۔
مورخین کے مطابق، گزشتہ 14 صدیوں میں حج صرف تقریباً 40 بار منسوخ یا محدود کیا گیا، جبکہ آخری بار ایسا 2020 میں کورونا وبا کے دوران ہوا تھا۔ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں لاکھوں افراد کا ایک ہی مقام پر جمع ہو کر ایک جیسے مناسک ادا کرنا ہمیشہ ایک بڑا انتظامی چیلنج رہا ہے۔ سعودی حکومت اس مقصد کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے اجازت نامے، سخت سیکیورٹی، پروازوں، رہائش، خوراک، پانی اور طبی سہولیات کا بندوبست کرتی ہے، جبکہ شدید گرمی بھی ایک بڑا خطرہ ہوتی ہے۔
تاہم اس سال ایران جنگ نے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی ہے۔ یہ تنازع فروری کے آخر میں اس وقت شروع ہوا جب امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے، جس کے بعد ایران نے اسرائیل کے ساتھ خلیجی ممالک کو بھی نشانہ بنایا۔
اگرچہ فی الحال جنگ بندی نافذ ہے، لیکن اس کی پائیداری پر سوالات موجود ہیں۔ گزشتہ ہفتے سعودی عرب نے تین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا، جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ عراق میں ایران نواز ملیشیاؤں کی جانب سے بھیجے گئے تھے۔
دو ہزار چھبیس وہ پہلا سال بھی ہے جب امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کو حج میں شرکت پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکا نے کہا کہ مارچ کے آغاز میں غیر ہنگامی امریکی سرکاری عملے کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
جرمنی، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے بھی اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے سفر سے متعلق خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر سفر ناگزیر ہو تو صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔تاہم جرمنی کی سنٹرل کونسل آف مسلمز کے مطابق، عازمین حج عموماً عالمی سیاسی حالات سے متاثر نہیں ہوتے۔

موضوعات : #hajjsaudiarbia
ShareSend

متعلقہ خبریں

Houthi drone and missile attacks on Saudi Arabia thwarted
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثیوں کے ڈرون اور میزائل حملے ناکام

27 اکتوبر , 2026
Houthi attacks US orders evacuation of diplomatic staff and their families from Saudi Arabia
تازہ ترین

حوثیوں کے حملے ،امریکا کا سعودی عرب سے سفارتی عملے اور ان کے اہلخانہ کو انخلا کا حکم

22 اکتوبر , 2026
3 killed, 10 injured in 2 aerial attacks in Saudi Arabia, including at Dammam Airport
تازہ ترین

سعودی عرب میں دمام ایئرپورٹ سمیت 2 فضائی حملوں میں 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

22 اکتوبر , 2026
Potential military aid from Saudi Arabia Important session of Egyptian parliament to be held today
تازہ ترین

سعودی عرب کی ممکنہ فوجی مدد، مصری پارلیمنٹ کا اہم اجلاس آج ہوگا

19 اکتوبر , 2026
Missile attack in Saudi Arabia's Najran city, 6 injured, houses and vehicles destroyed
تازہ ترین

سعودی عرب کے شہر نجران میں میزائل حملہ، 6 افراد زخمی، مکانات اور گاڑیاں تباہ

19 اکتوبر , 2026
A danger alert was issued in three Saudi Arabian cities, but was withdrawn shortly afterwards.
تازہ ترین

سعودی عرب کے تین شہروں میں خطرے کا الرٹ جاری، کچھ دیر بعد واپس لے لیا گیا

17 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Ishaq Dar appreciates President Trump's leadership and commitment to negotiations and diplomacy

صدر ٹرمپ کی قیادت اور مذاکرات و سفارتکاری سے وابستگی کو سراہتے ہیں،اسحاق ڈار

یہ بھی پڑھیں

The government is providing protection to the mafia, while the public is being made a scapegoat, says Hafiz Naeem-ur-Rehman.

حکومت مافیا کو تحفظ دے رہی ہے، عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمن

28 اکتوبر , 2026
Bilawal Bhutto will arrive in Islamabad today; a second round of talks between the government and the Peoples Party is expected.

بلاول بھٹو آج اسلام آباد پہنچیں گے، حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور متوقع

28 اکتوبر , 2026
Provinces should not be divided without the consent of the people, says Barrister Gohar.

عوام کی مرضی کے بغیر صوبوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہیئے،بیرسٹر گوہر

28 اکتوبر , 2026
Lahore High Court Justice Mohsin Akhtar Kayani resigns

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی

28 اکتوبر , 2026
Two intelligence-based operations by security forces in Balochistan; 9 terrorists killed.

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے 2انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،9دہشت گرد ہلاک

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔