صنعا( پاک ترک نیوز) مصر کی پارلیمنٹ کا سعودی عرب کو ممکنہ فوجی مدد فراہم کرنے سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا، اس سے قبل اس معاملے پر ووٹنگ مؤخر کردی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی اور سہولیات میں کمی پر یورپ میں احتجاج، فرانس اور اٹلی میں پرتشدد جھڑپیں
مصری پارلیمنٹ کے ارکان نے مطالبہ کیا تھا کہ ووٹنگ سے پہلے انہیں اس معاملے پر اظہارِ خیال کا موقع دیا جائے۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوجی تعاون کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔ پارلیمنٹ میں اس درخواست پر غور کیا جائے گا، جبکہ اجلاس کی کارروائی اور ممکنہ فیصلے پر خطے کی صورتحال کے تناظر میں توجہ مرکوز ہے۔












