انقرہ ( پاک ترک نیوز ) ترکیہ میں 55 برسوں کا گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔درجہ حرارت 50.5ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جولائی 55برس بعد گرم ترین مہینہ رہا، ماہ جولائی کے آخر میں جنوب مشرقی شہر سلوپی میں درجہ حرارت 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گرمی کی بلند ترین سطح تھی۔
ترکیہ کی وزارت ماحولیات کے مطابق ملک کے 220 میں سے 66 موسمی سٹیشنز میں درجہ حرارت اوسطاً 1.9 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
سلوپی، صوبہ شرناق میں واقع ہے اور عراق و شام کی سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، کئی ہفتوں سے تر کیہ گرمی کی لپیٹ میں ہے، اس وجہ سے مختلف جنگلات میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔












