واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی۔سینٹکام کے مطابق امریکی میرینز نے جہاز پر قبضہ کر لیا، جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔عالمی میرین ڈیٹا کے مطابق ‘ایم وی توسکا’ کنٹینر شپ ہے ایرانی پرچم کے تحت رجسٹرڈ ہے، 7گھنٹے پہلے ایرانی جہاز کی رفتار انتہائی کم 1.2 ناٹس ریکارڈ کی گئی۔اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ امریکا نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر اس پر قبضہ کرلیا،












