واشنگٹن(پاک ترک نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہےایران نے ہمیں اطلاع دی ہے کہ وہ انتہائی بحران کی حالت میں ہے ۔ایران نے آبنائے ہرمز فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی صدرنےمزیدکہا کہوہ اپنی قیادت کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ یہ کرلیں گے
دوسری طرف امریکا نے ایران سے مذاکرات میں موجودہ صورتحال کی وجہ ایران کی جوہری صلاحیت کو قرار دے دیا۔۔امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کےحصول سے روکناہی امریکی پالیسی کا بنیادی نکتہ ہے۔
مارکو روبیو نے ایران کی حالیہ پیشکش پر کہا کہ ایران وقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،کسی بھی معاہدے میں یہ یقینی بنانا ہےکہ ایران جوہری ہتھیاربنانےکی طرف نہ بڑھ سکے۔
مارکوروبیو نےمزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو بطور معاشی ایٹمی ہتھیار استعمال کرتے ہوئے دنیا کی 20 سے 25 فیصد توانائی سپلائی یرغمال بنانے پرفخر کررہا ہے، تصورکریں ایسےافرادکے پاس جوہری ہتھیار آگئے تو وہ پورے خطےکویرغمال بنا سکتےہیں۔












