کوئٹہ(پاک ترک نیوز ) بلوچستان حکومت کے ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے لانگ روٹ بسوں میں ٹریکرز نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ،محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق خطرناک شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے جدید نظام متعارف کرایا جارہا ہے،
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ٹریکرز این 25، این 50، این 65، این 70 اور این 40 قومی شاہراہوں پر چلنے والے بسوں میں نصب کیے جائیں گے۔ٹریکرز کے ذریعے بسوں کی رفتار پر ریئل ٹائم نگرانی کی جائے گی حد رفتار سے تجاوز پر کنٹرول روم کو فوری الرٹ موصول ہوگا، ٹریکر سرٹیفکیٹ کے بغیر روٹ پرمٹ جاری نہیں ہوگا
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی ویز پر چلنے والی بسوں میں ٹریکرز کی تنصیب لازمی ہوگا، اوور اسپیڈنگ اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے، ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے سفر کو محفوظ بنایا جائے گا، بلوچستان میں ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کریں گے












