کوئٹہ (پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ۔اجلاس میں امن و امان اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔
اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج ہی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں ،جہاں انہوں نے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی ہے۔












