واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکا کا خلا ئی منصوبہ ،پرائیویٹ کمپنی کو بڑا مشن سونپ دیا گیا ،ناسا نے پہلی بار نجی کمپنی کو خلائی اسٹیش پر بھیجنے کا گرین سگنل دے دیا ہے
دنیا میں خلائی دور نئے مرحلےمیں داخل ہو گئی ،حکومتوں کے بعد اب نجی کمپنیاں بھی خلاف کی تسخیر میں آگے بڑھنے لگیں ،ناسانے امریکہ کی نئی کمپنی کو کو خلائی اسٹیشن کا مشن سونپ دیا ۔
ناسا اور پرائیویٹ کمپنی نے معاہدے پر دستخط بھی کر دیئے مشن کو ووگ ون کا نام دیا گیا ہے،منصوبے کودو ہزار اٹھائیس تک لانچ کیا جائے گا،معاہدے کے مطابق خلاباز چودہ دن تک خلا میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر قیام کریں گے۔
پرائیویٹ کمپنی چار خلا بازوں کے نام ناسا کو فراہم کرے گی ،منظوری کے بعد خلا بازوں کو تربیت دی جائے گی ۔ناسا کے سربراہ جیرڈ آئزک مین کا کہنا ہے کہ نجی مشنز خلا میں نئی ٹیکنالوجی اور معیشت کو جنم دے رہے ہیں، اور یہی مستقبل ہے۔
یہ سب کچھ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دنیا بھر میں خلا پر کنٹرول حاصل کرنے کی دوڑ تیز ہو چکی ہے۔اور اب میدان میں صرف ممالک نہیں بلکہ اربوں ڈالر کی نجی کمپنیاں بھی آ چکی ہیں۔












