کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی میں موسلادھار بارش سےجل تھل ایک ہو گیا ،حادثات میں، بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
چار افراد کرنٹ لگنے ایک دیوار گرنے سے جان کی بازی ہار گیا ، شاہراہ فیصل، طارق روڈ، اسٹیڈیم روڈ کے اطرف میں بادل جم کر برسے ، ، صدر، بولٹن مارکیٹ اور لیاری کے مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ،، کورنگی کراسنگ، قیوم آباد،ڈیفنس، گلستان جوہر، ملیر، جناح ایونیو، ماڈل کالونی میں سڑکوں پر پانی جمع، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دادو ،حیدر آباد،خیر پور ،گھوٹکی،اوباڑو سمیت اندرون سندھ بھی شدید بارش ہوئی۔












