لاہور( پاک ترک نیوز) دنیا کے نقشے پر ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں مشرقی روایات اور مغربی جدیدیت ایک ساتھ سانس لیتی ہیں۔ خوبصورت مساجد، تاریخی بازار، جدید کیفے اور سمندر کے کنارے آباد زندہ دل لوگ — جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں ترکیہ کی۔ آئیے دیکھتے ہیں ترکیہ کے دلچسپ لائف اسٹائل پر ہماری یہ خصوصی رپورٹ۔
مشرق اور مغرب کے سنگم پر واقع ترکیہ اپنی خوبصورت ثقافت اور زندہ دل معاشرے کے لیے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ ۔ ترکیہ کے بڑے شہروں میں جدید زندگی کا رنگ نمایاں ہے۔
استنبول کی گلیوں میں جدید کیفے، شاپنگ مالز اور ثقافتی سرگرمیاں روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں۔ یہاں کی روزمرہ زندگی میں چائے اور کافی کا خاص مقام ہے۔ ترکیہ کے معاشرے میں خاندان کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔
ویک اینڈ پر خاندان کے ساتھ وقت گزارنا اور باہر کھانا کھانا عام روایت ہے۔تاریخی مقامات اور بازار ترکیہ کی ثقافت اور تاریخ کی جھلک پیش کرتے ہیں، جو ہر سال لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ اپنی ثقافت، مہمان نوازی اور رنگین طرزِ زندگی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔
ترکیہ کے لوگ زندگی کو سادگی اور خوش دلی کے ساتھ جینے پر یقین رکھتے ہیں۔۔روایات اور جدید طرز زندگی کے حسین امتزاج کے ساتھ ترکیہ نہ صرف ایک خوبصورت ملک ہے بلکہ ایک زندہ دل معاشرے کی مثال بھی ہے












