جمعرات , 17 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home دنیا

روسی صدر کا سکیورٹی حصار،ہرچیز پرنظرپیوٹن سمارٹ فون کیوں استعمال نہیں کرتے؟

54 منٹس پہلے
A A
The Russian President's security cordon—keeping an eye on everything Why doesn't Putin use a smartphone
Share on Facebookwhatsapp

ماسکو ( پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی سکیورٹی دنیا کے سخت ترین حفاظتی نظاموں میں شمار ہوتی ہے۔۔۔

ایسا حفاظتی حصار کہ پوتن جہاں جائیں، وہاں سکیورٹی کے کئی دائرے پہلے ہی قائم کردیئے جاتے ہیں۔۔۔کھانے سے لے کر سفر تک، ہر چیز کی جانچ۔۔۔اور خطرہ اتنا سنگین کہ عمارتوں کی چھتوں پر بھی خصوصی نشانہ باز تعینات کیے جاتے ہیں۔دیکھیے پوتن کی ناقابلِ تسخیر سکیورٹی کا حیران کن نظام۔۔۔دنیا کے طاقتور ترین رہنماؤں میں شمار ہونے والے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ۔۔۔ان کی حفاظت کے لیے صرف چند محافظ نہیں بلکہ سکیورٹی کا ایک مکمل حصار ہر وقت ان کے گرد موجود رہتا ہے۔غیر ملکی دورے پر پوتن کی حفاظت مزید سخت کردی جاتی ہے۔سکیورٹی اہلکار صدر کے گرد چار حفاظتی دائرے قائم کرتے ہیں۔

پہلا دائرہ ذاتی محافظوں کا۔۔۔دوسرا ایسا حفاظتی حلقہ جو عام لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہتا ہے۔۔۔تیسرا دائرہ ہجوم کے گرد قائم کیا جاتا ہے تاکہ کوئی مشکوک شخص قریب نہ آسکے۔۔۔جبکہ چوتھے دائرے میں اردگرد کی عمارتوں کی چھتوں پر خصوصی نشانہ باز تعینات کیے جاتے ہیں۔پوتن کے سفر کے دوران سڑکیں بند۔۔۔ٹریفک روک دی جاتی ہے۔۔۔اور بعض اوقات فضا میں بغیر اجازت ڈرون کی پرواز بھی روک دی جاتی ہے۔لیکن سب سے حیران کن معاملہ پوتن کے کھانے پینے کا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن کے کھانے اور مشروبات کو پہلے خصوصی سکیورٹی اہلکار چیک کرتے ہیں۔غیر ملکی دورے کے دوران تو پوتن کی ٹیم اپنی کھانے پینے کی اشیا بھی ساتھ لے جاتی ہے۔یہاں تک کہ اگر کسی تقریب میں مشروب پیش کیا جائے تو پوتن کے لیے الگ بوتل استعمال کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا خلا میں پہلا جنگی ہتھیار تعینات کرنے کا اعلان، چین اور روس کے لیے بڑا انتباہ

پیوٹن کی سکیورٹی کا ایک اور غیر معمولی پہلو موبائل فون سے دوری ہے۔روسی صدر نے خود بھی ماضی میں کہا کہ وہ موبائل فون استعمال نہیں کرتے۔ان کے رابطے کے لیے مخصوص سرکاری ذرائع موجود ہیں۔ماہرین کے مطابق پوتن انٹرنیٹ اور جدید مواصلاتی آلات کے حوالے سے انتہائی محتاط ہیں، کیونکہ ان کے ذریعے معلومات کی نگرانی یا رسائی کا خدشہ رہتا ہے۔صدر کے دن کا آغاز بھی عام انداز میں نہیں ہوتا۔رپورٹس کے مطابق انہیں دنیا، روس اور ملک کی طاقتور اشرافیہ سے متعلق الگ الگ سکیورٹی بریفنگز دی جاتی ہیں، جن کی بنیاد پر وہ اپنے دن کی اہم ترجیحات طے کرتے ہیں۔اور پیوٹن کی حفاظت میں روسی صدارتی سکیورٹی سروس کے ساتھ قومی محافظ دستے کا بھی اہم کردار ہے۔یعنی روسی صدر جہاں جاتے ہیں۔۔۔ سکیورٹی پہلے پہنچتی ہے، راستے محفوظ کیے جاتے ہیں، ہر چیز کی جانچ ہوتی ہے۔۔۔اور پھر ولادیمیر پیوٹن کا قافلہ منزل کی طرف روانہ ہوتا ہے۔

موضوعات : russiasecurity
ShareSend

متعلقہ خبریں

US announcement to deploy its first space-based weapon A major warning to China and Russia.
تازہ ترین

امریکا کا خلا میں پہلا جنگی ہتھیار تعینات کرنے کا اعلان، چین اور روس کے لیے بڑا انتباہ

15 ستمبر , 2026
Russia has launched 32 Rasvjet satellites into space, claims Ukrainian intelligence chief.
تازہ ترین

روس نے 32 راسویٹ سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے، یوکرینی انٹیلی جنس چیف کا دعویٰ

8 ستمبر , 2026
Russia to sell oil to India despite US threats
اہم ترین 3

امریکی دھمکیوں کے باوجود بھارت کو تیل فروخت کرینگے ،روس

8 ستمبر , 2026
Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.
تازہ ترین

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
روس کے یوکرین میں ڈرون حملے ،37شہری ہلاک ،42زخمی
تازہ ترین

روس کے یوکرین میں ڈرون حملے ،37شہری ہلاک ،42زخمی

30 اگست , 2026
Shanghai Cooperation Organization Summit Xi Jinping, Modi, and Putin to share the same table.
تازہ ترین

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، شی جن پنگ، مودی اور پیوٹن ایک میز پر ہوں گے

29 اگست , 2026

یہ بھی پڑھیں

The Russian President's security cordon—keeping an eye on everything Why doesn't Putin use a smartphone

روسی صدر کا سکیورٹی حصار،ہرچیز پرنظرپیوٹن سمارٹ فون کیوں استعمال نہیں کرتے؟

17 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif departs for a visit to the UK.

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

17 ستمبر , 2026
Seizure of containers in Islamabad and Rawalpindi; transporters demand immediate release of vehicles.

اسلام آباد اور راولپنڈی میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ، ٹرانسپورٹرز کا گاڑیاں فوری چھوڑنے کا مطالبہ

17 ستمبر , 2026
60% of Pakistani citizens dissatisfied with education system

پاکستان کے 60 فیصد شہری تعلیمی نظام سے غیر مطمئن

17 ستمبر , 2026
Women's Asian Games Pakistan defeats Thailand.

ویمنز ایشیا گیمز ،پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دیدی

17 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔