منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسلامو فوبیا کا خاتمہ کرینگے، مسلمان ہونے پر فخر ہے، ممدانی نے خطاب میں ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

6 مہینے پہلے
A A
اسلامو فوبیا کا خاتمہ کرینگے، مسلمان ہونے پر فخر ہے، ممدانی نے خطاب میں ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Share on Facebookwhatsapp

نیو یارک ( پاک ترک نیوز) نیویارک کے میئر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نے شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنی تاریخی فتح کا اعلان کر دیا۔
نو منتخب میئر نیو یارک نے اپنے خطاب میں کہاکہ دوستو! مستقبل اب ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ہم نے ایک سیاسی بادشاہت کا خاتمہ کر دیا ہے۔
ممدانی نے اپنے حریف اینڈریو کومو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، کہ “ان کی نجی زندگی کے لیے میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، لیکن آج کے بعد ان کا نام لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ہم ایک نئے دور کی سیاست شروع کر رہے ہیں، ایسی سیاست جو چند لوگوں کے نہیں بلکہ سب کے لیے ہے۔”
نو منتخب میئر نیو یارک نے اپنی فتح کو “تبدیلی کا مینڈیٹ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج نیویارک کے عوام نے ایک نئی سیاست، ایک نئی امید اور ایک ایسا شہر منتخب کیا ہے جو سب کے لیے قابلِ برداشت ہو۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ یکم جنوری کو نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
زہران ممدانی نے تمام اقلیتوں کے تحفظ اور اسلاموفوبیا کے خاتمے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ “ہم نیویارک کی تمام اقلیتوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ اس شہر سے اسلاموفوبیا کا خاتمہ کریں گے تاکہ اس بنیاد پر کوئی الیکشن نہ جیت سکے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی مہم کے خلاف اربوں ڈالر کا پروپیگنڈا کیا گیا، مگر عوام نے سچائی اور انصاف کے حق میں ووٹ دیا۔
زہران ممدانی نے مختلف برادریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت ان سب کی ہے جو اس شہر کی خدمت کرتے ہیں مگر سیاست نے ہمیشہ انہیں نظر انداز کیا۔ “سینیگالی ٹیکسی ڈرائیوروں سے لے کر ازبک نرسوں اور ٹرینیڈیڈین کُکس تک۔ یہ شہر تمہارا ہے، اور یہ جمہوریت بھی تمہاری ہے۔”
انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ٹرمپ کو شکست دے سکتا ہے تو وہی شہر ہے جس نے ٹرمپ کو جنم دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ، غور سے سنیں، ہم متحد ہیں۔”
نو منتخب میئر نیو یارک نے اسلام مخالف قوتوں اور ان کے خلاف مہمات چلانے والے رہمنماؤں، خصوصاً الون مسک اور ٹرمپ کے سینے پر مونگ دلنے کے لیے کہا کہ “میں مسلمان ہوں، اور مجھے اپنی اس شناخت پر فخر ہے۔”

موضوعات : #trumpdonaldtrumpelecatonsmayornewyorknewyorkzohranmzohranmamdani
ShareSend

متعلقہ خبریں

There could be a surprise tomorrow, Donald Trump
تازہ ترین

کل کوئی سرپرائز آ سکتا ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ

18 اپریل , 2026
US-Iran deal Trump ready to come to Pakistan for final round
تازہ ترین

امریکاایران ڈیل کا آخری راؤنڈ،ٹرمپ پاکستان آنے کو تیار

17 اپریل , 2026
War with Iran is coming to an end soon, says Donald Trump
تازہ ترین

ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے والی ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ

15 اپریل , 2026
Ceasefire with Iran remains in place, blockade of Strait of Hormuz today, will not be able to sell oil Trump
اہم ترین

ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ

13 اپریل , 2026
Pakistan's silent diplomacy, Trump's big order to Netanyahu
تازہ ترین

پاکستان کی خاموش سفارتکاری، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو بڑا حکم

11 اپریل , 2026
Let's see what happens in the negotiations. Trump
تازہ ترین

دیکھتے ہیں مذاکرات میں کیا ہوتا ہے؟ ٹرمپ

11 اپریل , 2026
اگلی خبر
وفاقی حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا: وزیر خزانہ

وفاقی حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا: وزیر خزانہ

یہ بھی پڑھیں

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

20 اپریل , 2026
  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

20 اپریل , 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

20 اپریل , 2026
امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔