تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا سفر آخرت جاری ہے ۔ تہران میں مرکزی جلوس رواں دواں ہے ،لاکھوں افراد غم سے نڈھال ہیں۔ جلوس دماوند اسٹریٹ، امام حسین اسکوائر، انقلاب اسٹریٹ، انقلاب اسکوائر، آزادی اسٹریٹ، آزادی اسکوائر اور شہید لشگری ہائی وے سے گزرتا ہوا مہر آباد ایئر پورٹ کے قریب اختتام پذیر ہو گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جلوس تقریباً 10 کلو میٹر طویل راستے سے گزرے گا۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر جنرل حسن حسن زادہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرامن انداز میں آزادی اسکوائر پہنچیں، جہاں سے جلوس گزرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا سفر آخرت،مرکزی جلوس رواں دواں
شہید علی خامنہ ای کا جسد خاکی آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے قم لے جایا جائے گا۔ کل نجف اور کربلا میں تعزیتی تقریبات ہوں گی ،شہید سپریم لیڈر کو 9جولائی کو آبائی شہر مشہد میں حضرت امام علی رضا کے روضہ کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔












