پیر , 21 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

11 مہینے پہلے
A A
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی اور اسکا بھرپور خیرمقدم کیا، وزیر اعظم نے اجلاس میں کابینہ ارکان کا خیر مقدم کیا اور اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیرِ قانون و انصاف نے میڈیا کو ترمیم کے خدوخال پر بریفنگ دی، کابینہ کی منظوری کے بعد ترمیم کے مسودے کو پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاق کے صوبوں کے ساتھ رشتے کی مضبوطی اور ملک کے وسیع مفاد میں 27ویں آئینی ترمیم کیلئے سب نے مل کر کوشش کی، جس کیلئے وزارت قانون و انصاف، اٹارنی جنرل اور انکی ٹیم لائق تحسین ہے، 27 ویں آئینی ترمیم پر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو اعتماد میں لیا اور ان سے اس پر رہنمائی حاصل کی جس پر انکا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور انکی رضامندی پر انکے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان بالخصوص، بلاول بھٹو زرداری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان، خالد حسین مگسی اور چوہدری سالک حسین کا شکر گزار ہوں جن سے ان کی جماعتوں کے وفود کے ہمراہ بذات خود مشاورت کی اور انہوں نے اس مسودے کی بھرپور تائید کی۔
انہوں نے کہا کہ ایمل ولی خان، اعجاز الحق اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی مشاورت کی اور انہیں آئینی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا، اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔
اس سے قبل ذرائع نے کہا تھا کہ اجلاس میں تین ترامیم کی منظوری دی جائے گی، ترامیم میں آئینی کورٹ بنانے، ججز کی ٹرانسفر اور آرٹیکل 243میں تبدیلی ہوگی، 27ویں ترمیم میں آئین کی مختلف شقوں میں کل 46ترامیم کی جائیں گی۔
آرمی، ایئرفورس اورنیوی کے بعد اب چوتھی فور س” آرمی راکٹ فورس“ (اے آر ایف سی) ہوگی، چیف آف آرمی اسٹاف ”کمانڈر آف ڈیفنس فورسز بھی کہلائیں گے، تمام کوآرڈینیشن چیف آف آرمی اسٹاف خود بلحاظ کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کیا کریں گے۔
راکٹ فورس میں اسٹرٹیجک پلان ڈویژن ( ایس پی ڈی) بھی شامل ہے، ایس پی ڈی پہلے چیئرمین جوائنٹ آف اسٹاف کے ماتحت کام کرتی تھی، اب چیئرمین جوائنٹ آف اسٹاف کاعہدہ ختم ہوجائے گا اور اس کی جگہ اب کمانڈر آف ڈیفنس فورسز آجائے گی۔
کابینہ کے اجلاس سے آج منظوری کے بعد ترامیم کو سینٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
سینیٹ میں پیش کرنے کے بعد سینٹ اورقومی اسمبلی کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی قائم ہوجائے گی جواس پر غور کرے گی، کمیٹی تمام ترامیم پر اپنی رپورٹ دے گی کمیٹی میں مختلف نمائندوں کوخصوصی طور پر شامل بھی کیاجائے گا۔

موضوعات : azarbaijanfedrelabnitislamabadprimemnistershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ
اہم ترین 3

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ

20 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے
اہم ترین 3

وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے

19 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif departs for a visit to the UK.
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

17 ستمبر , 2026
Seizure of containers in Islamabad and Rawalpindi; transporters demand immediate release of vehicles.
تازہ ترین

اسلام آباد اور راولپنڈی میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ، ٹرانسپورٹرز کا گاڑیاں فوری چھوڑنے کا مطالبہ

17 ستمبر , 2026
Prime Minister directs to complete fire safety and system improvement measures at PIMS Hospital within three months
تازہ ترین

وزیراعظم کی پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی اور نظام کی بہتری کے اقدامات تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

16 ستمبر , 2026
وزیراعظم نے 5سفیروں ،ایک قونصل جنرل کی تقرری کی منظوری دیدی
پاکستان

وزیراعظم نے 5سفیروں ،ایک قونصل جنرل کی تقرری کی منظوری دیدی

15 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

یہ بھی پڑھیں

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

20 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ

20 ستمبر , 2026
احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے، وزیر خزانہ

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے، وزیر خزانہ

20 ستمبر , 2026
پرتشدد جتھے کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں، عطا تارڑ

پرتشدد جتھے کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں، عطا تارڑ

20 ستمبر , 2026
جماعت اسلامی کا مارچ حیدر آباد پہنچ گیا

جماعت اسلامی کا مارچ حیدر آباد پہنچ گیا

20 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔