ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تینوں حملہ آور مارے گئے

6 مہینے پہلے
A A
پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تینوں حملہ آور مارے گئے
Share on Facebookwhatsapp

پشاور ( پاک ترک نیوز) پشاور میں صدر کے قریب واقع فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ آور ہونے والے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر کے حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
فتنہ الخوارج نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر 2 خودکش حملے کیے جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ایک خودکش دھماکا ہیڈکوارٹرز کے گیٹ پر جبکہ دوسرا موٹر سائیکل اسٹینڈ پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پہلا دھماکا ہوا تو دہشت گردوں نے ہیڈ کوارٹرز کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی مگر پولیس اور ایف سی کے کمانڈوز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ ان کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس اور 8 ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے۔
سیکورٹی فورسز حکام کا کہنا ہے کہ حملہ مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا تھا، مگر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے اسے ناکام بنا دیا گیا۔حکام کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔
حملے میں ایف سی کی پلاٹون 277 کے حوالدار عالمزیب، پلاٹون 478 کے سپاہی ریاست، اور پلاٹون 277 کے سپاہی الطاف شہید ہوئے۔
زخمی اہلکاروں میں پلاٹون 277 کے لانس نائیک زیک، سپاہی ارشد، سپاہی عطاء اللہ، اور سپاہی عرفان شامل ہیں جو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
6 عام شہری بھی زخمی حلات میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لائے گئے۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔
دھماکے کے بعد سنہری روڈ بند کر کے ٹریفک کا رخ صدر روڈ کی کی طرف موڑ دیا گیا تھا جبکہ بی آر ٹی سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکا ایف سی چوک کے قریب ہوا اور فائرنگ کی آوازیں بھی اسی ایریا سے آ رہی تھیں۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
حملے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچ گئے۔
انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ واقعے کے ذمہ داران کی جلد شناخت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئےپر عزم ہے، “ملکی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

موضوعات : fcheadquaterpeshawarterraristattackterraristattck
ShareSend

متعلقہ خبریں

Sohail Afridi named in Radio Pakistan attack case
اہم ترین 2

سہیل آفریدی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد

11 مارچ , 2026
KP Considers $642 Million Modern Train Project
تازہ ترین

خیبر پختونخوا کا 642ملین ڈالر سے جدید ٹرین منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

24 دسمبر , 2025
سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو 11 سال مکمل، زخم آج بھی تازہ
پاکستان

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو 11 سال مکمل، زخم آج بھی تازہ

16 دسمبر , 2025
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 22 دہشت گرد ہلاک
تازہ ترین

سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 22 دہشت گرد ہلاک

25 نومبر , 2025
پی ٹی آئی کے رہنما محمد سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب
اہم ترین

پی ٹی آئی کے رہنما محمد سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب

13 اکتوبر , 2025
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ، 7 جوان شہید، 6 دہشتگرد جہنم واصل
اہم ترین

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ، 7 جوان شہید، 6 دہشتگرد جہنم واصل

11 اکتوبر , 2025
اگلی خبر
رائزنگ سٹار ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

رائزنگ سٹار ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیں

50,000 e-bikes, 5,000 e-taxis for Punjab youth

پنجاب کے نوجوانوں کیلئے50ہزار ای بائیکس ،5ہزار ای ٹیکسیاں

6 جون , 2026
وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ،دورہ ایران پر مشاورت

وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ،دورہ ایران پر مشاورت

6 جون , 2026
آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف ایکشن ،72افراد گرفتار

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف ایکشن ،72افراد گرفتار

6 جون , 2026
وفاقی بجٹ ،ایوان صدر میں آج حکومت اور پی پی کی بڑی بیٹھک

وفاقی بجٹ ،ایوان صدر میں آج حکومت اور پی پی کی بڑی بیٹھک

6 جون , 2026
Presidential reference on refugee seats in Azad Kashmir, Supreme Court reserves decision

آزاد کشمیر میں مہاجر نشستوں کا صدارتی ریفرنس ،سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔