اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، وزیراعظم نے مسعود پزشکیان کو جنگ بندی پر مبارکباد دی ،دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکا اور ایران کے مذاکرات کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ایرانی صدر نے کہا امید ہے مذاکرات کامیاب ہونگے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر نے مذاکرات کے لیے ایرانی اسپیکر کے دورہ کی بات کی ۔وزیر اعظم نے آبنائے ہر مز کھولنے پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا ،ایرانی صدر نے پاکسانی کوششوں کو سراہا ،مسعود پزشکیان نے کہا پائیدار امن کے لیے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں امید ہے نتیجہ مذاکرات ہوں گے.پینتالیس منٹ تک جاری گفتگو میں وزیراعظم نے ایرانی قیادت کی دانشمندی اور دور اندیشی کو سراہا۔












