ہفتہ , 19 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کوہاٹ حملہ: افغان حکومت زبانی ہمدردی کے بجائے ٹھوس کارروائی کرے، وزارت اطلاعات

1 گھنٹہ پہلے
A A
کوہاٹ حملہ: افغان حکومت زبانی ہمدردی کے بجائے ٹھوس کارروائی کرے، وزارت اطلاعات
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے کوہاٹ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے خوارج نے کیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان وزارت خارجہ کی جانب سے کوہاٹ حملے کی مذمت کافی نہیں، افغان حکومت کو زبانی ہمدردی کو ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائیوں میں تبدیل کرنا ہوگا۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال پر شدید تشویش ہے، دہشت گردی کا کوئی مذہب یا جواز نہیں۔ افغان طالبان کے ترجمان کی جانب سے پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی قابلِ مذمت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں پاکستان کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں، افغان طالبان ذمہ داری سے بھاگنے کے بجائے دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے افغان طالبان دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کریں اور افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی ذمہ داریاں پوری کرے۔

وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ مذاکرات کے نام پر پاکستانی عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزارت اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان عوام اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے عالمی قوانین کے تحت ہر ضروری قدم اٹھائے گا، پاکستان دہشت گردی کے خطرات کو ہر جگہ سے ختم کرنے کے مکمل عزم اور صلاحیت رکھتا ہے۔

وزارت اطلاعات نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ افغان طالبان پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ دہشت گردی کے خطرے کو پورے خطے میں پھیلنے سے پہلے فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

موضوعات : kohatattackMinistry of Information
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں

یہ بھی پڑھیں

کوہاٹ حملہ: افغان حکومت زبانی ہمدردی کے بجائے ٹھوس کارروائی کرے، وزارت اطلاعات

کوہاٹ حملہ: افغان حکومت زبانی ہمدردی کے بجائے ٹھوس کارروائی کرے، وزارت اطلاعات

19 ستمبر , 2026
تحریک انصاف کا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

تحریک انصاف کا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

19 ستمبر , 2026
پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

19 ستمبر , 2026
کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے

کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے

19 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے

وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے

19 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔