بدھ , 30 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیراعظم کی صدر سے ملاقات،دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

2 مہینے پہلے
A A
وزیراعظم کی صدر سے ملاقات،دہشت گردی کے خاتمے کا عزم
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں ملکی و علاقائی صورتحال، دفاعی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات سید محسن رضا نقوی، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینیٹر شیری رحمان بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کو مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی امن معاہدے سے آگاہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے دفاعی تعاون، علاقائی امن و استحکام اور امت مسلمہ کی سلامتی کے فروغ کے لیے سہ فریقی امن معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات میں داخلی و خارجی امور سمیت فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

صدر مملکت نے موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں عوام کو درپیش معاشی مشکلات میں ریلیف فراہم کرنے، اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی اور انہیں مناسب نرخوں پر دستیاب بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ علاقائی اور عالمی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی مؤثر سفارتی کاوشوں سے ملک کے عالمی مقام کو مزید تقویت ملے گی، جبکہ اس کے مثبت اثرات ملکی معیشت اور عوام کی زندگیوں پر بھی مرتب ہوں گے۔

موضوعات : meetingshahbaz sharifzardari
ShareSend

متعلقہ خبریں

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں مشاورت
اہم ترین

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں مشاورت

30 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

30 ستمبر , 2026
وزیراعظم کی نیویارک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
اہم ترین

وزیراعظم کی نیویارک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

24 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق
پاکستان

سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق

15 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم
اہم ترین 2

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم
اہم ترین 3

تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
پٹرولیم ڈیلرز کی ملک گیر ہڑتال کی کال واپس

پٹرولیم ڈیلرز کی ملک گیر ہڑتال کی کال واپس

یہ بھی پڑھیں

انگلینڈ بورڈ فرنچائز کرکٹ کے لیے افغان کھلاڑیوں کو این او سی دینے پر آمادہ

انگلینڈ بورڈ فرنچائز کرکٹ کے لیے افغان کھلاڑیوں کو این او سی دینے پر آمادہ

30 ستمبر , 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا فیصلہ صدر اور وزیراعظم کریں گے، اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا فیصلہ صدر اور وزیراعظم کریں گے، اعظم نذیر تارڑ

30 ستمبر , 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں مشاورت

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں مشاورت

30 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

30 ستمبر , 2026
امریکا، الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری فیکٹری اب ڈرونز کے لیے بیٹریاں بنائے گی

امریکا، الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری فیکٹری اب ڈرونز کے لیے بیٹریاں بنائے گی

30 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In