ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ممکنہ احتجاج: موٹر وے، جی ٹی روڈ، تعلیمی ادارے بند، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

8 مہینے پہلے
A A
ممکنہ احتجاج: موٹر وے، جی ٹی روڈ، تعلیمی ادارے بند، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل
Share on Facebookwhatsapp

لاہور، اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) ایک مذہبی جماعت کے احتجاجی ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے، لاہور تا اسلام آباد موٹر وے اور جی ٹی روڈ کے راستے بھی جزوی طور پر بند کر دیے گئے، لاہور میں اورنج لائن ٹرین بھی معطل ہو گئی۔
لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے بعد میٹرو سروس بھی بند کر دی گئی، شہر میں راستوں کی بندش کی وجہ سے آج صوبائی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس بند رہے گی۔
لاہور میں حالات کشیدہ ہونے پر سکولوں میں 11 بجے چھٹی دے دی گئی، پنجاب یونیورسٹی میں بھی چھٹی دے دی گئی، پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونے والے لا کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
لاہورسے اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، اسلام آباد سےلاہور آنےوالی موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند ہے، بابوصابو اورٹھوکرنیاز بیگ سے موٹروے پر انٹری بند ہے جبکہ اسلام آباد میں موٹروے پر آنے والے تمام راستے بند ہیں۔
جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور اور اسلام آباد جانے والے تمام راستوں پر کنٹینر کھڑے کر دیے گئے، مختلف شہروں کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گجرات میں دریائے چناب کا پل بھی ٹرک اور کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، جی ٹی روڈ پر لالہ موسیٰ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے مقامات پر بھی کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے۔
مریدکے، چناب نگر، گجرات سے جی ٹی روڈ بند ہے، جہلم پل اور چکوال موڑ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔
لاہور میں اورنج لائن ٹرین سروس بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔
گوجرانوالہ جی ٹی روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے، سادھوکی،کامونکی ٹال پلازہ اور چن داقلعہ، عزیز چوک، چوک فلائی اوور بھی بند کر دیا گیا، ایکسپریس ہائی وے اور سیالکوٹ کی طرف آنے جانے والے راستے بند کر دیے گئے۔
محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں دس روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، عوامی مقامات، گلی، محلوں اور کھلے میدان میں 4 یا 4 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، نماز، شادی، جنازہ، دفاتر اور عدالتوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، صوبہ بھرمیں اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی منظوری دی گئی اور یہ مراسلہ گزشتہ شب پی ٹی اے کو بھیجوایا گیا تھا، پی ٹی اے کو بھیجے جانے والے مراسلے کے مطابق جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل رہے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کر دیے گئے ہیں،راستوں کی بندش کے باعث وکلاکی عدالت تک رسائی مشکل ہے۔
ہائیکورٹ بار نے ججز سے گزارش کی ہے کہ اگر وکلا مقدمات میں پیش نہ ہو سکیں تو ان کے کیسز میں کوئی ایڈورس آرڈر نہ کیا جائے۔
چھبیس نمبر چونگی سے اسلام آباد روات ٹی چوک سے اسلام آباد اور مری سے فیض آباد کی جانب آنے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک ڈائیورشن پلان بھی جاری کیا ہوا ہے۔
موٹروے اور نیشنل ہائی وے پولیس کی ہیلپ لائن کے مطابق اسلام آباد سے لاہور تک کے لیے موٹروے اور جی ٹی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔
جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان نہیں کیا تاہم مختلف شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے طالب علموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم حفاظتی نقطہ نگاہ سے جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو سروس کو معطل کردیا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد کے مختلف روٹس پر چلنے والی الیکٹرک بس بھی سڑکوں پر نظر نہیں آرہی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے 10 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فیض آباد کے چاروں اطراف سے ٹریفک کے لیے متبادل راستے استعمال کیے جائیں گے۔ راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے متبادل راستے دیے جائیں گے۔
بہارہ کہو، مری اور اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے حضرات راول ڈیم چوک سے پارک روڈ، کیپٹن نعیم طفیل چوک (ترامری چوک)، لہتراڑ روڈ کھنہ اور ایکسپریس ہائی وے آنے جانے کے لیے استعمال کریں جبکہ ائیر پورٹ جانے والے براستہ کشمیر چوک، سری نگر ہائی وے استعمال کریں گے۔
گارڈن فلائی اوور سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہو گی، آئی ایٹ کے رہائشی زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے، کلب روڈ، راول ڈیم چوک سے پارک روڈ استعمال کریں گے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق کھنہ پل سے بجانب فیض آباد ایکسپریس ہائی وے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہوگی، کورال سے اسلام آباد آنے والے کھنہ پل سے لہتراڑ روڈ، کیپٹن نعیم طفیل چوک (ترامری چوک) پارک روڈ اور راول ڈیم چوک استعمال کریں۔
آئی ٹی پی کے مطابق نائنتھ ایونیو آئی جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی۔
آئی جے پی روڈ سے براستہ گوہر چوک، گندم گودام چوک سے فقیر ایپی روڈ سے سری نگر ہائی وے استعمال کریں، سی ڈی اے ڈبل روڈ سے آئی ٹین سروس روڈ سے ہوتے ہوئے نائینتھ ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر جا سکتے ہیں اور اسی طرح آئی جی پی روڈ سے براستہ نائینتھ ایونیو، سری نگر ہائی وے استعمال کریں گے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر بھی کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔

موضوعات : islamabadlahorem3motorwayorangetrain
ShareSend

متعلقہ خبریں

Noor Muqaddam murder case Petition against convict Zahir Jafar's sentence dismissed
اہم ترین 2

نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزا کے خلاف درخواست خارج

4 جون , 2026
موٹر وے گینگ ریپ کا فیصلہ ،2مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں خارج
پاکستان

موٹر وے گینگ ریپ کا فیصلہ ،2مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں خارج

3 جون , 2026
Prime Minister wants to increase PSDP by Rs. 200 billion
تازہ ترین

وزیراعظم پی ایس ڈی پی 200ارب روپے بڑھانے کے خواہش مند

2 جون , 2026
صدر زرداری نے نوابشاہ ، وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نمازِ عید ادا کی
اہم ترین 3

صدر زرداری نے نوابشاہ ، وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نمازِ عید ادا کی

27 مئی , 2026
Eid-ul-Adha is being celebrated with religious devotion and respect across the country today.
اہم ترین

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

27 مئی , 2026
Khalid Maqbool Siddiqui appointed member of the Cabinet's Economic Coordination Committee
تازہ ترین

خالد مقبول صدیقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے رکن مقرر

21 مئی , 2026
اگلی خبر
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ

سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ

یہ بھی پڑھیں

Return of frozen assets a key condition for potential peace deal between US and Iran

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدہ،منجمد اثاثوں کی واپسی کلیدی شرط قرار

6 جون , 2026
Ireland bans entry of two Israeli ministers

اسرائیل کے 2اہم وزیروں کے آئر لینڈ داخلے پر پابندی

6 جون , 2026
Operation Blue Star completes 42 years, Sikh community still awaits justice

آپریشن بلیو سٹار کو 42 سال مکمل، سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر

6 جون , 2026
Election campaign ends in Gilgit-Baltistan, polling to take place tomorrow

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم ختم، پولنگ کل ہوگی

6 جون , 2026
Iran did not agree to ceasefire agreement, Donald Trump

ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔