لاہور( پاک ترک نیوز)نواب ٹاؤن پولیس نے دورانِ رائیڈ لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ان ڈرائیو کے موٹر سائیکل رائیڈر محمد نعیم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے جوہر ٹاؤن سے رائیڈ بک کروائی تھی۔ دورانِ سفر ملزم نے مبینہ طور پر لڑکی کو ہراساں کیا، جس سے بچنے کے لیے اس نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی۔موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث لڑکی کے سر، ناک، گردن اور گھٹنے پر چوٹیں آئیں۔ متاثرہ لڑکی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ بعد ازاں تھانہ نواب ٹاؤن میں متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہونا چاہیے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
پولیس آپریشنز اور انویسٹی گیشن کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نعیم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔












