جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پی آئی اے عارف حبیب گروپ نے 135 ارب روپے میں خرید لی

9 مہینے پہلے
A A
PIA bought by Arif Habib Group for Rs 135 billion
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )کی نجکاری کیلیے بولی لگانے کے عمل میں عارف حبیب گروپ نے سب سے زیادہ 135 ارب روپے کی بولی لگا کر جیت لی جبکہ دوسرے نمبر پر لکی کنسورشیم رہا جس نے 134 ارب کی بولی لگائی۔
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولیاں لگانے کا عمل جاری ہے ۔عارف حبیب گروپ کی جانب سے پی آئی اے کی سب زیادہ بولی لگائی گئی،عارف حبیب گروپ کی جانب سے 135 ارب روپے کی بولی لگادی گئی۔
لکی سیمنٹ کنسورشیم کی جانب سے پی آئی اے کی 134 ارب روپےکی بولی لگائی گئی۔ایئر بلیو کی جانب سے 26 ارب روپے سے زائد کی بولی لگا دی گئی۔
چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری حکومت کی پالیسی ہے،پی آئی اے بڈنگ سے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی،اپریل میں حکومت نے بڈرز کو اس بارےمیں آگاہ کیا،2بڈرز نے 100فیصد اور 2نے 75 فیصد خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی بولی لگے گی ،پی آئی اے کی نجکاری ایجنڈے کا حصہ ہے،92.5فیصد فنڈز پی آئی اے پر ہی خرچ ہوں گے،اپریل میں 51سے100فیصد شیئرز فروخت کرنےکا فیصلہ کیا۔
حکومت کا مقصد ادارے کو بیچنا نہیں بلکہ پاؤں پر کھڑا کرناہے،75فیصد شیئرز کے بعد فروخت کا فیصلہ کیا،90روز کے اندر مزید 25فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیاہے،دوتہائی پیمنٹ شروع میں حاصل کی جائےگی۔
نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 92.5 فیصد رقم پی آئی اے میں دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے استعمال کی جائے گی جبکہ باقی 7.5 فیصد رقم حکومت کو منتقل کی جائے گی۔
نجکاری حکام کے مطابق ممکنہ سرمایہ کار کو اگلے پانچ سال کے دوران پی آئی اے کو مستحکم کرنے کے لیے 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
نئے سرمایہ کار کو ایوی ایشن، کارگو بزنس، ٹریننگ ونگ اور کچن بزنس دیا جائے گا۔ شرائط کے مطابق پی آئی اے ملازمین کو ایک سال تک ملازمت کا تحفظ حاصل ہوگا جبکہ پنشن اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی مراعات ہولڈنگ کمپنی کے ذمے ہوں گی۔
نئے مالکان موجودہ ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ ادارے کے مالی استحکام کے لیے فوری سرمایہ کاری اور پیشہ ورانہ انتظام ناگزیر ہوگا۔

موضوعات : arifhabibpiaprivatization
ShareSend

متعلقہ خبریں

PIA decides to expand London operations; daily flights to commence on October 27.
تازہ ترین

پی آئی اے کا لندن آپریشن وسیع کرنے کا فیصلہ، 27 اکتوبر سے روزانہ پروازیں چلیں گی

5 ستمبر , 2026
Saudi group interested in privatizing Pakistan's 3 major airports
تازہ ترین

سعودی گروپ کی پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری میں دلچسپی

28 اگست , 2026
Saudi Arabia, PIA discuss expanding air cooperation
تازہ ترین

سعودی عرب اور پی آئی اے میں فضائی تعاون بڑھانے پر بات چیت

11 اگست , 2026
Privatization of House Building Finance Company, agreement with consortium led by KPMG
تازہ ترین

ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری، کے پی ایم جی کی سربراہی میں کنسورشیم سے معاہدہ

10 اگست , 2026
FESCO Privatization Sapphire Fibers Joins the Race After Nishat Group
تازہ ترین

فیسکو کی نجکاری، نشاط گروپ کے بعد سیفائر فائبرز بھی دوڑ میں شامل

9 اگست , 2026
دبئی میں پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ، مشتعل مسافر گرفتار
پاکستان

دبئی میں پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ، مشتعل مسافر گرفتار

1 اگست , 2026
اگلی خبر
Pakistan's economy is now moving towards export-based growth rather than debt, says Finance Minister

پاکستانی معیشت اب قرضوں کے بجائے برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

یہ بھی پڑھیں

Production begins from new gas well in Sindh

سندھ میں گیس کے نئے کنویں سے پیداوار شروع

10 ستمبر , 2026
Decision made to purchase 30 bulletproof vehicles for the Shanghai Cooperation Organization summit; Rs 6.6 billion approved.

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے 30 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ،6 ارب 60 کروڑ روپے منظور

10 ستمبر , 2026
30 billion rupees spent on printing currency notes in Pakistan

پاکستان میں کرنسی نوٹ چھاپنے پر 30 ارب روپے خرچ

10 ستمبر , 2026
Petition against slab system in electricity bills, detailed response sought from NEPRA

بجلی بلوں میں سلیب نظام کے خلاف درخواست، نیپرا سے تفصیلی جواب طلب

10 ستمبر , 2026
No other country is currently being included in the Makkah defense pact Pakistan Foreign Office.

مکہ دفاعی معاہدے میں فی الحال کسی اور ملک کو شامل نہیں کیا جا رہا، دفتر خارجہ پاکستان

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔