کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافے کا منصوبہ تیار کر لیا، فضائی بیڑے میں توسیع کے لیے پانچ طیارے لیز پر لینے پر غور شروع کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق، پی آئی اے یورپی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک سے دو طیارے عملے سمیت لیز پر لینے پر غور کر رہی ہے، جبکہ مزید تین طیارے عملے کے بغیر لیز پر لینے کے لیے بھی بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے طیاروں کو فضائی بیڑے میں شامل کرنے کے لیے پی آئی اے کے مرکزی دفتر میں کاغذی کارروائی تیزی سے آگے بڑھائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں امریکی فضائی اڈے میں داخلے پر 2 افراد گرفتار
منصوبے کا مقصد پی آئی اے کے بین الاقوامی فضائی آپریشنز کو وسعت دینا اور یورپ و برطانیہ کے لیے پروازوں کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔












