اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) امریکا ایران جنگ رکوانے کے لیے پاکستان کی جانب سے کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کی ہے۔
رجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ یہ حساس سفارتی بات چیت ہے۔امریکا اس معاملے پر میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہاکہ قیاس آرائی کو اس وقت تک حتمی نہیں سمجھنا چاہیے جب تک باضابطہ اعلان نہیں ہو جاتا۔












