ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اتحاد کامسودہ تیار

8 مہینے پہلے
A A
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اتحاد کامسودہ تیار
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد/استنبول (پاک ترک نیوز) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ایک اہم سہ فریقی دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جس پر گزشتہ تقریباً ایک سال سے مذاکرات جاری ہیں۔
یہ بات پاکستان کے وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے بتائی ہے، جسے خطے میں حالیہ برسوں کے دوران بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عدم استحکام کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
رضا حیات ہراج نے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مجوزہ دفاعی تعاون، گزشتہ برس اعلان کیے گئے دوطرفہ پاکستان-سعودی دفاعی معاہدے سے الگ ہے۔
ان کے مطابق اس سہ فریقی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تینوں ممالک کے درمیان مکمل اتفاقِ رائے ضروری ہے۔پاکستانی وزیر نے کہا،”پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ اس وقت پائپ لائن میں موجود ہے۔
اس کا مسودہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی تینوں کے پاس موجود ہے، اور تینوں ممالک اس پر غور و خوض کر رہے ہیں۔ یہ مسودہ گزشتہ دس ماہ سے زیرِ بحث ہے۔”
دوسری جانب استنبول میں جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران ترک وزیرِ خارجہ حاقان فدان سے جب اس ممکنہ معاہدے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر سوال کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ مذاکرات ضرور ہوئے ہیں، تاہم تاحال کسی معاہدے پر دستخط نہیں کیے گئے۔
حاقان فدان نے کہا کہ خطے میں بداعتمادی، بیرونی بالادستی، دہشت گردی، جنگوں اور عدم استحکام جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے وسیع تر علاقائی تعاون اور باہمی اعتماد ناگزیر ہے۔
ان کے مطابق خطے کے ممالک کو سیکیورٹی کے معاملے پر ایک مشترکہ تعاون پلیٹ فارم قائم کرنا چاہیے۔ترک وزیرِ خارجہ نے مزید کہا،”اس وقت بات چیت اور ملاقاتیں جاری ہیں، لیکن کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔
صدر طیب اردوان کا وژن ایک جامع اور وسیع پلیٹ فارم کا قیام ہے جو خطے میں استحکام اور بڑے پیمانے پر تعاون کو فروغ دے۔”اگرچہ ترک وزیرِ خارجہ نے براہِ راست پاکستان یا سعودی عرب کا نام نہیں لیا، تاہم ان کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ سہ فریقی دفاعی تعاون پر سنجیدہ مشاورت جاری ہے، جو مستقبل میں خطے کی سیکیورٹی حکمتِ عملی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

موضوعات : pakistanSaudi Arabiaturkey
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا
تازہ ترین

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے
تازہ ترین

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026
آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
تازہ ترین

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

11 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns
تازہ ترین

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
تازہ ترین

ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

10 ستمبر , 2026
قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا
تازہ ترین

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Pakistan U-19 team has been searching for the title for 20 years.

پاکستان انڈر 19ٹیم 20برس سے ٹائٹل کی متلاشی

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی

12 ستمبر , 2026
Entry of unmanned combat aircraft into the US Navy

امریکی بحری بیڑے میں بغیر پائلٹ جنگی طیاروں کی انٹری

12 ستمبر , 2026
چین نے سمندر کی گہرائی میں سونے اور چاندی کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے

چین نے سمندر کی گہرائی میں سونے اور چاندی کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In