کوئٹہ (پاک ترک نیوز )پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ہے ،سکیورٹی ذرائع کے مطابقسیکیورٹی فورسز نے آپریشن شعبان کے دوران پہاڑوں میں چھپے خارجیوں کو بھاری ہتھیاروں سے بھی نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مزید 4 خارجی جہنم واصل ہو گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابقآپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 43 ہو گئی .
سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 79 دہشتگرد جہنم واصل ہوچکے ہیں۔












